ایم کیو ایم کے باغی گروپ کا مصطفی کمال کی حمایت کا فیصلہ


\"mqm\"لندن میں ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے باغی گروپ نے مصطفی کمال کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے تین اہم رہنما جلد ہی مصطفی کمال گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔
لندن میں ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹیریٹ کے باغی گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت انیس ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں باغی رہنماو¿ں نے مصطفی کمال کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تین اہم رہنما جلد ہی مصطفی کمال گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔ لندن میں مقیم ان رہنماو¿ں نے مصطفی کمال گروپ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جلد ہی کراچی پہنچیں گے۔ ایم کیو ایم کے اس باغی گروپ کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments