نیوز ویک کا سرورق، ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹماٹر


نیوزویک کے حالیہ ایشو کے سرورق پہ دنیا بھر میں لے دے ہو رہی ہے۔ یہ کور جنسی ہیریسمینٹ کے معاملے پر بنایا گیا ہے اور اندر موجود آرٹیکل یہ بتاتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہ اب تک 17 خواتین ہیریسمینٹ کا الزام لگا چکی ہیں۔

جوڈی والگرن پلٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو گرافر ہیں، انہوں نے نیوز ویک کا سرورق دیکھا تو یہ کہا؛

“جب میں نے پہلی بار یہ کور ٹوئٹر پہ دیکھا تو میں بستر پہ اٹھ کر بیٹھ گیا اور اپنی دونوں آنکھیں اچھی طرح مل کے صاف کیں۔ صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ واقعی ٹھیک ہے؟ میں نے بار بار دیکھا اور آخر مجھے یقین ہو گیا کہ ہاں میری آنکھیں خراب نہیں ہیں، میں ٹھیک دیکھ رہا ہوں۔

ہمیں اس چیز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجھے وہ وقت یاد ہے جب نیوز ویک صرف اپنی تصویروں پہ بھی ایوارڈ جیتا کرتا تھا۔ پچھلی پوری دہائی کے دوران ہم دیکھتے ہیں کہ کس تکلیف دہ طریقے سے امریکہ میں پرنٹ میڈیا زوال پذیر ہوا ہے۔”

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 2012 میں نیوز ویک کے ذیل کے سرورق پہ ایسا ہی تنازعہ ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).