کیا جنسی ہراسانی کی روک تھام کے تربیتی کورس کارآمد ہیں؟


حالیہ موسم خزاں میں امریکہ میں جنسی ہراسانی کے اسکینڈلوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا کی شخصیتوں اور ہالی وڈ کے ڈائریکٹروں سمیت بہت سے مشہور اور طاقتور مردوں کے برسوں اور بعض اوقات دہائیوں پرانے جنسی ہراسانی کے قصے سامنے آئے ہیں جن میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں اور بچوں کو بھی مشق ستم بنایا گیا ہے۔ یہ اسکینڈل اس بات کی یاد دہانی کرواتے ہیں کہ جنسی ہراسانی امریکی دفاتر میں پایا جانے والا ایک مستقل اور وسیع مسئلہ ہے۔ یہ واقعات ایک بار پھر چند پرانے سماجی اور پالیسی سے متعلقہ سوالات بھی اٹھاتے ہیں:

1) اس رویے کی آخر وجہ کیا ہے
2) اس کا ممکنہ حل کیاہو سکتا ہے؟

دوسرے سوال کے بارے جدید تحقیق چند تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر تقریباً ہر آجر کے ہاں آج کل جنسی ہراسانی روکنےکی پالیسی نافذ ہے، اور اکثر جگہ اس طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک داخلی طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ امریکی قوانین ان دو اقدامات اٹھانے والے آجروں کی ذمہ داریوں کو انعام کے طور پہ کچھ کم کر دیتے ہیں۔ لیکن ان قوانین کی موجودگی جنسی ہراسانی روکنے میں اتنی مددگار ثابت نہیں ہوتی۔ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ تربیتی کورس اس سلسلے میں کسی حد تک سودمند ہو سکتے ہیں اگرچہ زیادہ تر تربیتی پروگراموں کا مقصد ملازموں کو محض جنسی ہراسانی سے متعلقہ قوانین اور اس طرز عمل کے واضح طور پر ممنوع ہونے کے بارے میں آگاہی دینا ہی ہوتا ہے۔

کام کی جگہ پہ جنسی ہراسانی بہت عام ہے! ہر دس کام کرنے والی عورتوں میں سے چار کو دو سالہ مدت کے دوران جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ موجودہ قانون جنسی ہراسانی کی روک تھام کے اقدامات پر زور دیتا ہےلیکن ہم صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے درج ذیل تین تجاویز دیتے ہیں:

1) اداروں میں جنسی ہراسانی اور اس سلسلے میں دی جانے والی تربیت کے بابت مجموعی تاثر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے!

2) ملازمین کو واضح مقصد کے ساتھ تربیت دینی چاہیے۔ کیا اس تربیت سے ملازمین کے رویوں میں تبدیلی کی توقع ہے؟ اگر چہ یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ تربیتی کورس سے تمام جنسی ہراسانی رک جائے گی لیکن اس تربیت کے لازمی طور پر واضح، فیصلہ کن مقاصد ہونے چاہئیں تاکہ ملازمین کو الجھن اور ناخوشی محسوس نہ ہو۔

3) جنسی ہراسانی سے متعلقہ تربیتی کورس کے کارآمد ہونے کا تفصیلی تجزیہ لازم ہے۔ اس طرح کے تربیتی کورس کا بنیادی مقصد خواتین کے لئے کام کی جگہ کے ماحول کو بہتر بنانا ہونا چاہیے!

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).