سیکرٹری خارجہ مذاکرات کیلئے بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں:دفتر خارجہ


\"daftray ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان انڈونیشیا میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور خطے میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لیے جانے کی تصدیق نہیں کر سکتا اور وزیراعظم ہاو¿س کے بیان پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے لئے تاریخ کا تعین نہیں ہوا تھا اور سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ قومی سلامتی مشیروں کی پیرس میں ممکنہ ملاقات کا علم نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونیوالے تناو¿ پر بات کرتے ہوئے کہا ایران قریبی ہمسایہ ملک ہے اور ہمارے جذبات واضح ہیں۔ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں اور پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ممالک مسائل کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے سفارت خانے کے باہر ہونے والے حملے کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکام سے مزید معلومات کے لئے کہا ہے۔ گزشتہ روز افغان سفیر نے افغانستان میں داعش کی 80 فیصد قیادت کے پاکستان سے آنے کا الزام عائد کیا تھا جسے ترجمان دفتر خارجہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ایسے بے بنیاد بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments