کی بورڈ والی نئی سیمسنگ ٹیبلٹ


\"samsung-galaxy-tabspro-win-10\"

سیمسنگ نے گیلیکسی ٹیب پرو ایس ٹو کے نام سے ایک نئی ونڈوز ٹیبلٹ لانچ کر دی ہے۔ یہ آج سے امریکہ میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت نو سو ڈالر ہے۔

اس پر ونڈوز ٹین پرو اور ونڈوز ٹین ہوم کے آپریٹنگ سسٹم دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ایک الگ ہو سکتے والا کی بورڈ بھی آتا ہے۔ ٹیبلٹ کے فرنٹ اور بیک پر پانچ میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے۔ اس میں پانچ ہزار دو سو ملی ایمپئیر کی بیٹری ہے اور اس میں 128 گیگا بائٹ اور 256 گیگا بائٹ کی سٹوریج کی گنجائش موجود ہے۔ دیکھنے میں یہ ٹیبلٹ نہایت پتلی اور ہلکی نظر آ رہی ہے۔

مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی ڈی سی کا تجزیہ ہے کہ الگ ہونے والے کی بورڈ والی ڈیوائسیں آنے والے سالوں میں لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں کی جگہ استعمال کی جانے لگیں گی۔ آئی ڈی سی کا اندازہ ہے کہ سنہ 2020 تک ایسی ڈیوائسز کی پچھتر فیصد مارکیٹ ونڈوز ڈیوائسز کے پاس ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments