سنی لیون پر پھینکا گیا سانپ اور اس کا بدلہ


فلم کی شوٹنگ کے دوران فنکاروں اور عملے کے ارکان کے درمیان مذاق معمول کی بات ہے لیکن سنی لیون نے اپنے ساتھ ہونے والے مذاق کا ایسا بدلہ لیا کہ جس نے دیکھا وہ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون اپنی زیر تکمیل فلم کی شوٹنگ کے دوران بڑے انہماک سے اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں کہ ایک شخص کو مذاق سوجھا، وہ سنی پر نقلی سانپ پھینک کر بھاگ نکلا، سنی لیون بھی سانپ کو دیکھ کر ڈر گئیں اور ایسی بھاگیں کہ سانپ پھینکنے والے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سارے مذاق کو ناصرف کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا بلکہ سنی لیون نے اسے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا۔ سنی لیون کے ساتھ کیے گئے مذاق کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی کہ چند ہی گھنٹوں میں اسے لاکھوں مداحوں نے دیکھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=yQJhdLE3sdI

ویڈیو کی بے پناہ مقبولی کو دیکھتے ہوئے سنی لیون نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ناصرف مداحوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ اس کا حساب برابر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

سنی نے جلد ہی مداحوں سے کیے گئے وعدے کی بھی پاسداری کی اور اُس شخص کے چہرے پر کیک لگا کر ناصرف بدلہ چکا دیا بلکہ اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=HJd0TOeywBw

Facebook Comments HS