تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی: 3 دہشت گرد ہلاک
تربت کے علاقے سومی میں ایف سی اورحساس ادارے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکور اور حساس ادارے نے تربت کے علاقے سومی میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی پر کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 شرپسند ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونےوالوں کے قبضہ سے ایس ایم جیز ، پسٹل اور دستی برآمد ہوئے ہیں جبکہ مارے جانے والے ایف ڈبیلو او حملوں اور سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث تھے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).