روس میں اڑنے والی ریل گاڑیاں بنائے جانے کا منصوبہ


\"flyingtrain\"روس کی قومی ریلوے کمپنی \”رشین ریلوے لائنز\” کے ماہرین اڑنے والی ریل گاڑیوں کے منصوبہ پر کام شروع کر رہے ہیں۔ یہ گاڑیاں ویکیوم سسٹم سے اڑیں گی، ان کی انتہائی رفتار ایک ہزار کلومیٹر ہوگی۔ یوں سائبیریا سے ماسکو پہنچنے میں صرف تین سے چار گھنٹے لگیں گے۔  یہ منصوبہ اس سال کے آخر تک تیار کیا جائے گا۔ اندازہ ہے کہ نئی قسم کی گاڑیاں طیاروں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گی۔

روسی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اڑنے والی ریل گاڑیاں مستقبل قریب میں بنانا ممکن ہے۔ ایسی گاڑیوں کے ذریعے لوگ سفر کر سکیں گے اور مال کی نقل و حمل بھی کی جا سکے گی۔

بشکریہ جانیے روس کے بارے میں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments