باہمی رضامندی سے مذاکرات کا وقت آگے بڑھایا : وکاس سوارپ
وکاس سوارپ نے کہا پٹھان کوٹ حملے پر پاکستانی ٹیم بھارت آئی تو مزید ثبوت فراہم کریں گے۔ جیش محمد کے کارکنوں کی گرفتاری مثبت اقدام ہے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات باہمی رضامندی سے آگے بڑھائے ہیں اور جلد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ رابطے میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا پٹھان کوٹ حملے میں تحقیقات کے پاکستانی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جیش محمد کے خلاف پاکستان کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ وکاس سوارپ نے کہا پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم بھارت آتی ہے تو ہم ان کا خیر مقدم کریں گے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر سیمینار - 02/11/2023
- پاکستانی نوجوان کی جاپانی مقابلے میں دوسری پوزیشن - 01/11/2023
- سپریم کورٹ کا ایک گھنٹے میں عمران خان کو عدالت پیش کرنے کا حکم - 11/05/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).