ماں کی محبت کا کوئی مقابلہ نہیں


ہمیشہ ماں سے کہتے سنا ہے ماں کی محبت کا اندازہ تمھیں ماں بننے کے بعد ہی ہوگا۔ اور ماں کے قدموں تلے جنت کیوں ہے اس کا اندازہ بھی ماں بننے کے بعد ہوگا۔ اللہ تعالی سب چیزوں پر قادر ہیں، اللہ کی قدرت کا مقابلہ کوئی نہیں ہے۔ مطلب ہم اللہ کی بنائی کسی چیز کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ بے معنی ہے۔ ایک ایک چیز ایک ایک تخلیق اللہ کی بے مثال ہے۔ لیکن مجھے لگتا اس دنیا میں سب سے خوبصورت چیز سب سے خوبصورت رشتہ جو اللہ نے بنایا ہے وہ ماں کا ہے۔ ماں کی اپنی اولاد کے لئے محبت بے مثال ہے۔ ماں ہی ایک ایسا رشتہ ہے جن کو دور جا کر فون کرو تو سلام کے جواب کے بعد پہلا لفظ ہوتا “بسم اللہ”۔ مجھے اپنی ماں کی سب سے زیادہ یہ بات پسند ہے آتے ہوئے “بسم اللہ “کرنا اور جاتے ہوئے “اللہ کے سپرد “کرنا۔

میں نے اپنی زندگی میں جتنے بھی کامیاب لوگ دیکھے ہیں ماں کے فرمانبردار دیکھے ہیں اور جتنے بھی ناکام لوگ دیکھے ہیں ان کو پرواہ نہیں ماں کی یا ماں کی دعا کی شاید اسی لئے ناکام ہیں۔ اور کامیاب لوگوں سے اگر ان کی کامیابی کا راز پوچھا جائے تو کہتے ہیں بس ماں کی دعائیں ہیں ہم کچھ نہیں ہیں۔ ہر پریشانی اور تکلیف میں یا خوشی اور کامیابی میں ایک ہی نام پہلے لیا جاتا ہے اور وہ ہے “ماں”۔
کوئی مسئلہ ہو ماں کو دعا کے لئے کہہ کر ایسا ہلکا محسوس ہوتا ہے کہ بس اب یہ کام ہو جائے گا۔ ماں کی محبت کا انداز اس دنیا میں ماں جیسا کوئی نہیں۔

اولاد ماں کو جتنا بھی دکھ دے یا اپنا سارا غصہ ماں پر نکال دے ماں کا ایک ہی جملہ ہوتا فکر نہ کرو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میں یہ بلاگ لکھتے ہوئے ماں سے دور ہوں دوسرے شہر میں ہوں، لیکن اس وقت اگر مجھے کوئی رشتہ بہت یاد آتا ہے تو وہ ماں کا ہے، گھر جاتے ہی کھانے کا پوچھنا، اگر کہا جائے نہیں کھانا تو بے چینی سے پوچھنا کیوں، کچھ اور کھا لو، چائے پی لو۔ فون پر اگر آہستہ بات کی جائے تو ماں تو کیسے پتہ چل جاتا کہ کوئی پریشانی ہے، پھر پورا دن سوچنا اور دعائیں کرنا یہ صرف ماں کا ہی کام ہے۔ اللہ نے ماں کا رشتہ کیا سوچ کر بنایا تھا، شاید اس دنیا کی تلخیوں میں یہ رشتہ یہ محبت ضروری تھی۔ اگر ماں نہ ہوتی تو پیار کا آغاز ہوتا کیسے، کیسے بہن بھائیوں میں آپس میں محبت ہوتی۔ کیوں کہ ماں ہی وہ واحد رشتہ ہے جو باقی سب رشتوں کو جوڑ کر رکھتا ہے۔

ماں سے محبت ضروری ہے لیکن آج کے دور میں ماں کو اولاد سے عزت چاہئیے اولاد ماں کو ہاتھوں کا چھالا بنا کر رکھے یہ زیادہ ضروری ہے۔ ماں کا رشتہ ہی حقیقی رشتہ ہے۔ بہت سے لوگوں کو ماں کی پرواہ نہیں ہوتی۔ خدارا ایسا نہ کریں ماں کی محبت لازوال ہے۔ یہ کوئی مت سمجھے باپ کی محبت کا ذکر کیوں نہیں کیا، ماں کے ساتھ باپ کی ضروری بھی اتنی ہی ضروری اور باپ کی محبت اور رشتے کے بارے میں اگلے بلاگ میں ضرور لکھوں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).