بٹ کوائن میں سرمایہ کاری شدید نقصان دہ


بلجیم کے سینٹرل بینک کےگورنر جان سمٹ نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی کرنسی ’ بٹ کوئین ‘ ( جسے سائبر کر نسی بھی کہا جاتا ہے )، اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

اس خطرے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر تسلیم شدہ کرنسی کے پیچھے کسی نہ کسی سینٹرل بینک کی ضمانت ہوتی ہے لیکن اس سائبر کرنسی کے پیچھے کوئی ضمانت نہیں لیکن لالچ کے باعث یہ نظام کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔

اسی طرح ہر ملک کا سینٹرل بینک کرنسی کی قدر کے استحکام اور اس کے تسلسل کی ضمانت بھی فراہم کر تا ہے لیکن اس سائبر کرنسی کے ساتھ کچھ معلوم نہیں کیا ہو گا ۔

جان سمٹ نے اس کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ بٹ کوئین جس کی قدر ایک ہزار ڈالر سے کم تھی وہ بیس ہزار ڈالر سے 12000 ڈالر پر آگئی ہے ۔

اس گھٹتی بڑھتی قدر کی کوئی عملی وجہ سامنے نہیں ہے اس لئے اس میں سرمایہ کاری ایک مکمل جوا ہے جس سے کسی بھی وقت بھاری نقصان ہو سکتا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).