سعودی عرب کی مرغیاں خراب ہیں


متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے یہ پابندی ریاض میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عائد کی جس کے تحت تمام اقسام کے مقامی اور جنگلی پرندے، زندہ مرغیاں، مرغی کا گوشت، انڈےاور ان سے بنی غذائی اشیا سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات لانا ممنوع ہوں گی۔

View image on Twitter

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات (MoCCAE) کے مطابق یہ قدم ورلڈ آرگنائزیشن آف اینیمل ہیلتھ کی نشاندہی کے بعد اٹھایا گیا ہے، آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں 14 پرندوں کو اس وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک کیا گیا جب کہ ہزاروں پرندوں میں اس وائرس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، فی الوقت اس وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے لوگوں میں منتقل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم چین میں ایچ فائیو این سکس وائرس لوگوں میں منتقل ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).