سامنے رکھی ہوئی چابیاں نظر کیوں نہیں آتیں؟ نئی تحقیق


مانیں یا نہ مانیں مگر اکثر ایسا ہوتا ہے آنکھوں کے سامنے موجود چیز نظر نہیں آتی۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

تو جان لیں کہ اسے طبی زبان میں غیر دانستہ اندھا پن کہا جاتا ہے اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ کو کسی مقام پر ایسی چیز سے واسطہ پڑتا ہے جس کی توقع نہیں ہوتی۔

چاہے وہ چیز کتنی ہی عجیب یا آنکھوں میں بسنے والی ہو، ہمارا دماغ ان چیزوں کا نوٹس ہی نہیں لیتا، جو اس کے خیال میں ہم سے تعلق نہیں رکھتیں۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر دروازے میں لگی چابیاں نظر نہیں آتیں کیونکہ وہ معمول کی جگہ پر جو نہیں ہوتیں۔

اس کی ایک بہترین مثال اس وقت سامنے آئی جب ویسٹرن واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے ایک پرانی کہاوت کے پیسے پیڑ پر نہیں اگتے، کو لے کر ایسا درخت تیار کیا جس پر ڈالرز لگے تھے۔

ان ڈالرز کو ایک عوامی مقام پر درخت کی شاخوں کے ساتھ لگایا گیا اور دیکھا گیا کہ وہاں سے گزرنے والے کتنے طالبعلم اسے دیکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم بلکہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ بمشکل ہی کسی نے اس بات کو نوٹس کیا کہ پیڑ پر واقعی نوٹ لگے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ اکثر ہمارا دماغ ایسے کام کرتا ہے کہ بڑی چیزیں بھی سامنے ہونے کے باوجود نظر نہیں آتیں، جیسے لوگ واش روم میں رکھے اپنے ٹوتھ برش کو تو آسانی سے دیکھ لیتے ہیں مگر اس کے پیچھے موجود پڑے ٹوتھ برش نظر ہی نہیں آتا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا دماغ خودکار طور پر کسی کام کے نتائج تک پہنچ جاتا ہے اور تفصیلات یا گہرائی کو نظرانداز کردیتا ہے، اکثر اوقات دماغ کا نتیجہ درست ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام حالات میں چیزوں کو تلاش یا شناخت کرنے میں لوگ کامیاب رہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).