کیا ہاتھ اونچا کرنے سے موبائل واقعی سگنل پکڑتا ہے؟


عام ہو یا اسمارٹ، موبائل فونز کا استعمال تو اب لگ بھگ ہر فرد ہی کرتا ہے، مگر اس وقت ذہنی طور پر پریشانی ہوتی ہے جب کسی اہم کال کے دوران سگنل نہ ہونے پر بات کٹنے لگتی ہے یا ایسا ہی کوئی اور مسئلہ۔

درحقیقت ایسا کئی بار ہوتا ہے جب ہم گھر سے باہر ہو، کسی تقریب میں یا گھر میں، جب فون کو سگنل کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر اس وقت لوگ اس کا کیا حل نکالتے ہیں؟

بیشتر افراد کے لیے اس کا حل موبائل کو ہاتھ میں لے کر اسے اوپر کی جانب یا آسمان کی جانب لے جانا ہے تاکہ سگنل بہتر ہوسکے۔

مگر کیا واقعی یہ طریقہ موبائل سگنل کے لیے فائدہ مند ہے اور لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ تو پہلی بات کا جواب تو یہ ہے کہ یہ طریقہ کار کسی قسم کی مدد نہیں کرتا۔

امریکا کی رائس یونویرسٹی میں الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجنیئرنگ کے پروفیسر لین زونگ نے اس عام رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

ان کے بقول موبائل فون کے سگنل ہمارے ارگرد ہوموجینس ہوتے ہیں اور ہاتھ کو ہوا میں بلند کرنا اس سروس کو بہتر کرنے میں کوئی مدد نہیں دیتا۔

ان کے بقول ہاتھ کو اوپر اٹھانے کی تکلیف کی بجائے کچھ دور چلنا اس حوالے سے کسی حد تک فائدہ مند ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ شہر میں ہوں۔

شہروں میں موبائل فون سگنل بلند و بالا عمارات کی وجہ سے کافی متاثر ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ چند فٹ دور چلنا بھی سگنل کی رسائی کے حوالے سے صورتحال کو بدل سکتا ہے۔

تو اپنے ہاتھ کو فضاءمیں بلند کرنا چھوڑ دیں کیونکہ اس سے کوئی مدد نہیں ملتی، بلکہ اپنے پیروں کو کچھ تکلیف دیں، جیسا آپ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).