بجلی کا بل اربوں میں کیسے آ سکتا ہے؟


بل

امریکی ریاست پینسلوینیا میں ایک خاتون کو 284 ارب ڈالر سے زائد کا بجلی کا بل ملا تو وہ حیران و پریشان ہوگئیں تاہم بعد میں انھیں پتا چلا کہ بل پر غلط رقم درج تھی۔

پینسلوینیا کے شہر ایری کی رہائشی میری ہورومنسکی کا کہنا تھا کہ حالیہ موصول ہونے والے بل کے مطابق انھیں تمام رقم نومبر 2018 تک ادا کرنا ہوگی۔

انھوں نے مقامی اخبار ایری ٹائمز نیوز کو بتایا کہ ’میری آنکھیں باہر نکل آئیں۔ ہم نے کرسمس کی لائٹس لگائی ہوئی تھیں اور سوچا کہ کیا ہم نے انھیں غلط طریقے سے تو نہیں لگا دیا۔‘

تاہم بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے بعد میں بتایا کہ اصل واجب الادا رقم تقریباً صرف 284 ڈالر ہے۔

بجلی کے ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی جس کے مطابق میری ہورومنسکی کو 284 ارب ڈالر سے زائد رقم کی ادائیگی کے لیے پہلی ادائیگی دسمبر تک 28176 ڈالر کرنا تھی۔

ترجمان مارک ڈربن نے ایری ٹائمز نیوز کو بتایا کہ ’مجھے نہیں یاد پڑتا کہ میں نے کبھی اربوں ڈالرز کا بل کبھی دیکھا ہو۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم صارف کی جانب سے اس غلطی سے متعلق ہمارے سے رجوع کرنے کی کوشش پر ان کے قدر دان ہیں۔‘

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32544 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp