امریکی سفیر کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات


\"primeminister\"وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی اور دیگرشعبوں میں گہرے تعلقات کاخواہاں ہے، پاک امریکا تعلقات میں گہرائی اور اقتصادی تعاون چاہتے ہیں اور رواں ماہ صدراوباما سے نتیجہ خیز ملاقات کا منتظرہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی میں اہم کردار ہے، افغانوں کی قیادت میں مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کر رہے ہیں، 6 ورکنگ گروپس سے نئے اہداف طے کئے جا رہے ہیں اوراسٹرٹیجک ڈائیلا گ سے کامیابیو ں کی نشاندہی میں مددمل رہی ہے۔
ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ محفوظ اور مستحکم افغانستان پورے خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، چار ملکی اقدامات افغانستان میں قیام امن کے لئے مفید ثابت ہونگے جب کہ افغانستان میں امن کی بحالی میں پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments