ہائی بلڈ پریشر کے نئے درجے کیا ہیں؟


دہائیوں سے کہا جارہا ہے کہ اگر کسی شخص کے خون کا دباؤ 140/90 سے اوپر ہوجائے تو وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہو جاتا ہے اور اسے علاج شروع کرادینا چاہئے۔

مگر اب امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن اور امریکن کالج آف کارڈیالوجی نے بلڈپریشر ریڈنگ کے حوالے سے نئی گائیڈلائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی انسان کے خون کا دباﺅ 129/79 سے زیادہ ہے تو یہ ہائی بلڈ پریشر تصور کیا جائے گا۔

یعنی اگر بلڈ پریشر اس نمبر سے زیادہ ہو مگر140/90 سے کم، تو بھی یہ فشار خون کی پہلی اسٹیج تصور کی جائے گی جس کے نتیجے میں طرز زندگی میں تبدیلیاں بھی ضروری ہوتی ہیں جیسے زیادہ ورزش اور غذا میں تبدیلی۔ لو بلڈ پریشر 60/90 سے کم کو سمجھ جاتا ہے اور صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 80/120 سے کم ہونا چاہیے۔

Facebook Comments HS