دنیا کا سب سے جدید ٹی وی؛ ایک جائزہ


معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے دنیا کا سب سے زیادہ ریزولیوشن کا حامل ڈسپلے تیار کیا ہے جس کی لمبائی چوڑائی بھی حیرت انگیز ہے یعنی 88 انچ کا یہ ڈسپلے اس وقت دستیاب ویڈیو ریزولوشن کے بجائے ’8 کے‘ ویڈیو دکھاتا کرتا ہے۔

تاہم اس پر دکھائی جانے والی ویڈیو مشکل سے ہی دستیاب ہوں گی کیونکہ اس وقت ’8 کے‘ معیار والی ویڈیوز بہت کم تعداد میں موجود ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس جدید ترین ٹی وی ڈسپلے بھی ’4 کے یو ایچ ڈی‘ معیار کے ہیں۔ ایل جی ڈسپلے میں اس وقت جدید ترین ڈسپلے ٹی وی سے بھی چار گنا زائد پکسل موجود ہیں اس طرح یہ دنیا کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا ڈسپلے ہے جس کی اسکرین 3 کروڑ 30 لاکھ پکسلز پر مشتمل ہے۔

اس ماہ ایل جی اپنے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں  پیش کرے گا لیکن کمپنی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کی قیمت کتنی ہوگی اور اسے فروخت کےلیے کب پیش کیا جائے گا۔ تاہم اسے دنیا کا پہلا ’8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے‘ کہا جاسکتا ہے۔

ایل جی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر بیونگ کینگ نے بتایا ہے کہ یہ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی ہے جو ہم اپنے صارفین کےلیے پیش کررہے ہیں۔ یہ اسکرین 8 کے ریزولوشن پر انتہائی تفصیلی ویڈیوز دکھاتی ہے لیکن اس کی روشنی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ ایل جی کے مطابق ڈسپلے کو یقینی بنانے کےلیے ہر پکسل کے سائز کو چھوٹا کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).