عمران خان کی تیسری شادی کے دو سو فیصد شواہد رکھتا ہوں: عمر چیمہ


عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ میں مزید شواہد و ذرائع کی بنیاد پر تصدیق کر سکتا ہوں کہ شادی کی خبر دوسو فیصد درست ہے۔ عون چوہدری ، نعیم الحق سے بھی میری اس معاملے پر بات ہوئی ہےاور میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں اور دعویٰ کرتا ہوں کہ وہ اس وقت لاہور میں اور وائی سیکٹر میں ہی موجود تھے، جہاں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عمران خان کے دوست زلفی بخاری، جو لندن سے آئے ہوئے ہیں، وہ بھی ادھر موجود تھے۔ کل سے زیادہ میں آج اور وثوق سے بات کرسکتا ہوں۔ مجھے مزید ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ہوئی ہے۔

عمران خان کی مبینہ نئی بیوی بشریٰ بی بی کے صاحبزادے محمد موسیٰ مانیکا نےکہا کہ میرے والد اور والدہ میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم عمران خان کے ساتھ میری والدہ کی شادی والی بات درست نہیں ہے ، شادی کی بات پر والدہ سے بھی میری اپنی بات ہوئی ہے اور انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے چنانچہ عمران خان کی کوئی تیسری شادی نہیں ہوئی۔

صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ یہ ایک بڑا نازک قسم کا ایشو ہے۔ اس میں ایک فیملی ایک طرف ٹوٹی ہے تو دوسری طرف ایک نئی فیملی بننے کا عمل ہے۔ میں نے موسیٰ مانیکا کے والد سے اس پر بات کی تو موسیٰ مانیکا بھی موجود تھے۔ ان کے والد نے ان کے سامنے تصدیق کی کہ ان کی علیحدگی ہو چکی ہے اور اس کی وجہ انہوں نے خود بتائی۔ ان کے بقول “یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم پر ایسا ہوا ہے”۔ جس کو میں نے اپنی خبر میں اس انداز میں بیان کردیا کہ “روحانی وجوہات کی بنیاد پہ” تاہم ان کے exact الفاظ یہ تھے۔

عمر چیمہ نے کہا کہ میں پورے وثوق کے ساتھ بات کررہا ہوں۔ میں اس کو دوسو فیصد کنفرم کرتا ہوں۔ مفتی سعید سے میں نے تین دفعہ پوچھا میں نے باقاعدہ یہ لفظ استعمال کیا کہ کیا آپ اس بات کی تردید کریں گے کے آپ نے یکم جنوری کو عمران خان کا نکاح نہیں کروایا۔ انہوں نے اس بات کی تردید نہیں کی۔ پھر اس کے علاوہ جو پارٹی کے اندر سے ابھی تک چیزیں آ رہی ہیں وہ اس کی تصدیق کررہی ہیں۔ محمد موسیٰ مانیکا نے کہا کہ میں بیٹا ہونے کے ناطے آپ کو بتا رہا ہوں کہ مجھے پتہ ہے کہ میری ماں کیا کرے گی، کیا نہیں کرے گی۔ میں والدہ کے ساتھ اتنا close ہوں کہ جانتا ہوں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔ اگر عمران خان کی تیسری شادی ہوئی ہے تو وہ میری والدہ سے نہیں ہوئی۔ مجھے پتہ ہے کہ یہ شادی نہیں ہوئی۔ کوئی نکاح نہیں ہوا۔ کوئی کچھ نہیں ہوا، یہ خبر قیاس پر مبنی ہے۔

عمر چیمہ نے کہا کہ میں نے مفتی سعید سے پہلی مرتبہ جمعرات کو بات کی تو ان جواب تھا کہ میں اس معاملے پر نہ آپ سے کوئی بات سن سکتا ہوں اور نہ میں اس پر کچھ کہہ سکتا ہوں۔ میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ یہ ان کے الفاظ تھے پھر دوبارہ میری ان سے بات جمعہ والے دن ہوئی۔ میرا مطلب یہ تھا کہ وہ اس معاملے پر کچھ بولیں گے مگر انہوں نے کہا کہ میں اس پہ کوئی بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے اس چیز کی تردید نہیں کی۔ جمعہ والے دن میری دوبارہ ان سے بات ہوئی اور میں نے تین دفعہ ان سے کہا کہ کیا آپ اس چیز کی تردید کریں گے؟ میں نے لفظ استعمال کیا “آپ اس چیز کی تردید کریں گے کہ آپ نے نکاح نہیں کروایا” انہوں نے خاموشی اختیار کی۔ عمران خان سمیت سب چپ ہیں، سارے چپ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ شادی ہوگئی ہے لیکن یہ لوگ خبر پھیلانا نہیں چاہ رہے۔

(بشکریہ: ڈیلی نیوز)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).