پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کامیابی کے قریب لیکن دشوار
گزرے سال پولیو کے صرف آٹھ کیس رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں پولیو کے خلاف فیصلہ کن مہم جاری ہے ۔ سال دو ہزار چودہ میں تین سو چھ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ دو ہزار پندرہ میں ان پولیو سے متاثرہ چون افراد کی نشاندہی ہوئی۔ دو ہزار سولہ میں یہ کیسز بیس رہ گئے۔ جبکہ دو ہزار سترہ میں صرف آٹھ ۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں چھوٹے بچے پولیو کے خلاف اس وقت محفوظ ترین حالت میں ہیں۔ پاکستان نے پولیو سے حفاظت کی یہ بلند ترین شرح پہلی بار حاصل کی ہے۔ چھ سے گیارہ ماہ کے بچوں کی اتنی بڑی شرح پہلی بار پولیو کے خطرے سے بچائی جا چکی ہے ۔ یہ کامیابی انتھک محنت سے حاصل ہوئی ہے۔ پولیو کے خلاف اس مہم میں پاکستانی ہیلتھ ورکروں نے اپنی جانیں بھی قربان کی ہیں۔
ماہرین کا اندازہ تھا کہ پولیو وائریس سال ڈیڑھ میں اپنے خاتمے کے قریب ہے۔ پولیو وائریس کے لیب ٹیسٹ سے پتہ لگا ہے کہ خاتمے کی منزل ابھی دور ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین کا ماننا ہے کہ پولیو وائریس اپنے خاتمے کی شدید مزاحمت کر رہا ہے۔ انکے مطابق یہ نئی صورتحال ہے۔ کامیابی کے اتنا قریب انہیں ایک زیادہ مشکل مرحلہ درپیش ہے
۔

