غیر ریاستی عناصر، دنیا اور پاکستان

یہ کر ہ ارض جس پر ہم زندگی گزار رہے ہیں، سات براعظموں کا مجموعہ ہے۔ تقریبا تمام برآعظموں پر انسان زندگی بسر کررہا ہے۔ ان بر اعظموں پر لیکریں کھینچ کر مختلف ریاستوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ ریاستیں یونہی وجود میں نہیں آ ئی، بلکہ ریاست کا موجودہ تصور انسان کے ہزاروں سالوں کی فکری کوششوں کا نتیجہ ہے۔ افلاطون سے لے کر میکاولی تک اور میکا ولی سے لے جیمزمل اور تھامس ہابس تک سب نے اپنے اپنے حالات کے مطابق اپنے اپنے دور میں ریاست کے بارے میں اپنے نظریات پیش کیے۔ موجودہ نیشن سٹٹ انہی فلاسفر کی ذہنی محنت کی ارتقائی شکل ہے۔

Read more