ایک ٹائم کلر طالب علم کی کہانی
جب اس کے والد اس سے کیاگیا وعدہ پورانہ کرسکے تو اس نے ٹائم کلر بن کرخودکوبربادکرنے کافیصلہ کرلیا۔ وہ اپنے والدین کے لئے سخت آزمائش بن گیا لیکن پھر یہ آزمائش کادور ختم ہوا اوراللہ رب العزت کی رحمت ہوئی۔فرخ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کے والدین اس سے بہت پیار کرتے تھے۔ اس کا بے حد خیال رکھتے۔
فرخ بھی اپنے والدین کی ہر بات مانتا تھا۔ وہ پڑھائی میں بھی بہت اچھا تھا۔جب فرخ نویں جماعت میں آیا تو ا س کے والد نے اس سے کہا کہ بیٹا اگر تم میٹر ک میں اے ون گریڈ لے آؤ تو ہم تمہیں ایک نئی ہونڈا موٹر بائیک دلادیں گے۔
Read more
