نیوزی لینڈ کا قاتل اور ہمارا مقتول معاشرہ

نیوزی لینڈ میں ایک واقعہ ہوتا ہے جس میں ایک جنونی شخص 5 سے 6 عدد رائفلز اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ایک مسجد پر حملہ آور ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں 49 مسلمان شہید ہو جاتے ہیں۔ قاتل پورے واقعہ کی وڈیو بنا کر اسے لائیو اسٹریم بھی کرتا ہے، جبکہ قاتل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک عدد منشور بھی پوسٹ کیا گیا تھا جس میں قتل کا مقصد نفرت بھی ہے اور اس میں مستقبل

Read more

میڈیا انڈسٹری، انسان اور پاکستانی

2018 کے الیکشن کے بعد سے ایک نہ رکنے والے واقعات کا سلسلہ ہے جس نے پورے پاکستان کو اُلٹ پلٹ کر رکھ دیا ہے، کچھ لوگوں کی نظر میں یہ سب کچھ ہوگا اگر تبدیلی چاہیے، جبکہ کچھ کے خیال میں یہ سب ناتجربہ کاری کا نتیجہ ہے، اور حکومت کو معاملات کی سرے سے کوئی سمجھ ہی نہیں کہ حکومت چلانی کیسے ہے، پہلے کیا کرنا ہے اور بعد میں کیا کرنا ہے، حالیہ صورتحال میں دوسرا نقطہ نظر زیادہ درست معلوم ہوتا ہے، کیونکہ کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی کا شدید فقدان نظر آتا ہے، حکومت نے اپنی طاقت سے زیادہ مسائل کو چھیڑ دیا ہے اور نتائج ہر شعبہ میں سوائے الجھنوں اور انارکی کے کے کچھ نہیں دکھائی دیتے۔ نہلے پہ دھلا یہ کہ ناجائز تجاوزات پر آپریشن انتہائی عجلت میں شروع کردیا گیا، جبکہ منصوبہ بندی کی خاطر عدالت میں درخواست دائر کر کے وقت لیا جا سکتا تھا، تاکہ موجودہ انسانی المیہ سے بچا جاتا، لیکن نہیں کیا گیا، اس کے نتائج کچھ تو سامنے ہیں جبکہ کچھ سامنے آنے ہیں۔

Read more