موسمیاتی تبدیلی اور خطرے کے بادل
موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات و نتائج ایک ایسا معاملہ ہے جو آج کل بین الاقوامی سطح پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جہاں دنیا بھر پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں وہیں پاکستان پر اس کے واضح اثرات نمایاں ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں بہت بڑے پیمانے پرموسمیاتی تبدیلی رونما ہورہی ہے جس کی بنیادی وجوہات آلودگی، گلوبل وارمنگ اور شجرکاری میں کمی ہے جس کے باعث پاکستان کے مختلف سرد علاقوں کا موسم بھی تبدیل ہوکر گرم و مرطوب ہورہا ہے۔ جبکہ ساحلی علاقہ جات بارشوں کی کمی کے باعث شدید ترین گرم موسم کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
Read more
