انتخابِ غزلیاتِ میرؔ ۔ محمد حمید شاہد

ستمبر 2021 میں میرؔ کی برسی کے موقع پر بک کارنر جہلم نے نوید سنائی کہ ایک نیا انتخاب غزلیات میرؔ منظر عام پر آنے کو ہے جس کے مدون محمد حمید شاہد صاحب ہیں۔ پھر جب فیس بک کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ یہ انتخاب شمس الرحمن فاروقی صاحب کی ”شعر شور انگیز“ (بعض اوقات کتابت کی غلطیاں بھی لطیفے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ابھی میں نے انگیز کو انگریز لکھ دیا تھا) کی بنیاد پر کیا گیا

Read more