ایک دکھیاری بیٹی کی فریاد
کہتے ہیں کہ کائنات میں سب سے صبارفتار روشنی ہے۔ مگر یہ تو دھرتی واسیوں کا تخمینہ ہے، چھوٹے لوگ، چھوٹے دماغ، چھوٹی سوچ ! آسمان والوں کے نزدیک تو روشنی سب سے سست رفتار اور کاہل الوجود اونٹنی ہے۔ بھلا کہاں فوٹون کے ذروں سے ساختہ روشنی جو اربوں سال کا سفر کر کے بھی اِس چرخ ِزرنگار کے پہلے گنبد کو بھی نہ چھو سکے، اور کہاں دکھی دل سے نکلی ایک آہ جو بصورتِ فریاد ایک پل
Read more
