بے حرمتی کا مطلب کیا؟

گذشتہ دو مہینوں کے دوران واقعات و واقعات وقوع پذیر ہوئے جن پر عوام خاص طور پر سوشل میڈیا کے خود ساختہ دانشوروں اور کم علم علماء صاحبان کے تبصرے پڑھتے پڑھتے اور ایک ہی تصویر کے دو چار نہیں ان گنت رُخ دیکھتے ہوئے ذہن الجھ گیا، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر یہ سب ہو کیا رہا ہے، کیوں لوگ صرف منفی پہلو دیکھتے اور دکھاتے ہیں۔ تین بہت اہم واقعات جن کی وجہ سے لوگوں نے فیس بک، ٹوئٹر اور دوسرے سماجی ویب سائٹس کی دیواروں کو اپنی سوچوں سے پراگندہ کر ڈالا۔

پہلا واقعہ عورت مارچ۔ میں بہت غیر جانبدار ہو کر بات کروں تو عورت مارچ میں کچھ پوسٹرز غلط بھی ہوسکتے ہیں یا ہوں گے بالکل کیونکہ ہر چیز ہر مرحلے میں بہتری اور غلطی کی گنجائش ہوتی ہے پر مجھے سمجھ نہیں آیا کہ آخر کیوں انہی لوگوں نے وہ پوسٹرز اپنی وال پر نمایاں نہیں کیے جس میں عورت کے حقوق کے حوالے سے لکھا گیا تھا، کیوں صرف ان عورتوں کو نمایاں دکھایا جن کے جینے کا طریقہ ان دانشوروں سے الگ ہے وہ عورتیں کیوں نہیں دکھائی گئیں جو ان کے مقرر کیے ہوئے معیار کے حلیے میں تھیں پر اپنے حقوق سے غافل نہیں تھیں وہ بھی ان حقوق کے مطالبے کے ساتھ میدان میں تھیں جو ابھی نہیں میرے۔

Read more

شکارپور کی ماں کا حمل بار بار کیوں گرتا ہے؟

میرا یہ مضمون میرے پچھلے مضمون کی ہی ایک کڑی ہے۔ کم عمری کی شادی کے نقصانات کے بارے میں لکھتے ہوئے میرے ذہن میں بار بار وہ تمام چہرے آرہے ہیں جن سے ان کے بہت سے بنیادی حق صرف اس لئے چھن گئے کہ ان کی شادی کر دی گئی، ان کے خواب دیکھنے پر پابندی صرف اس لئے لگ گئی کیونکہ ان کی آنکھیں رسم و رواج کی بلی چڑھا دی گئیں۔ انسانی حقوق پر کام کرنے

Read more

کم عمری کی شادی کے نقصانات

پاکستان مختلف قومیتوں، مذہب، ذاتوں، رنگ و نسل پر مشتمل آبادی والا ملک ہے۔ ہر علاقے، قوم، مذہب اور ذات کے الگ الگ رسم و رواج ہیں، یہ رسم و رواج جہاں اِن علاقوں یا اِن کے رہنے وانوں کی پہچان ہیں وہیں دوسری طرف یہ ہماری تہذیب کئی خوبصورتی بھی بڑھاتے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ کچھ رسم و رواج جتنے پرانے اور پختہ ہیں اتنے ہی نقصان دہ بھی، اِن پر عمل پیرا ہونا اِن لوگوں کے

Read more

سندھ کی ہنرمند عورتیں

سندھ کی سرزمین اور تہذیب کئی سو سال پرانی اور نایاب ہے حس وقت سندھ اور ہند کا نام ایک ساتھ لیا جاتا تھا۔ سندھ صوفیوں کئی کئی دھرتی، فنِ خطاطی اور تعمیرات کا مرکز، محبت اور امن کا گہوارہ اور ہنر مندی کا شاہکار کہلاتا ہے۔ سندھ کا بچہ بچہ ہنر مند، ذہین، جفاکش، اور مہمان نواز ہے۔ جہاں ہم مردوں کو کھیتوں میں زراعت سے نبرد آزما ہو کر زمین کا سینہ چیر کر رازقِ کائنات کی رحمت

Read more