پاک بھارت مذاکرات۔ امکان واضح ہو رہا ہے
پلوامہ خودکش حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں تناؤ اور جھڑپوں کے بعد، آخر کار حالات آہستہ آہستہ معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کا اپنے ہائی کمشنر کو ں ئی دہلی واپس بھیجنے کا فیصلہ، کرتارپور راہداری پر بات چیت کی بحالی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی سطح پر رابطوں کی بحالی وہ اشارے ہیں جن سے ہم تعلقات معمول پر آنے کی توقع کرسکتے ہیں۔ پلوامہ خودکش حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدگی کو کم کرنے میں عالمی برادری وسفارتکاری کے علاوہ پاکستان نے خود بھی اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے خود کو صرف دفاعی کارروائی تک محدود رکھا اور تصادم سے اجتناب کی پالیسی کے ذریعے حالات کو بے قابو ہونے نہیں دیا۔
Read more
