کپتان میدان میں اکیلا ہی ”کبڈی کبڈی“ پکار رہا ہے
غریب عوام، غلام بے دام بن چکی ہے۔ آنکھوں میں سہانے سپنے سجا کر، تبدیلی کے ترانوں کی دھنوں پر مدہوش، ملک کے فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ایک نئے نظام اور نئے پاکستان کی بنیاد کا عزم لے کر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والی عوام بالآخر چیخ اٹھی ہے، ابھی تبدیلی کے ترانوں اور ان ترانوں پر لگائے جانے والے ٹھمکوں کی بازگشت باقی ہے لیکن۔ ”مئے خانے کے بادہ خواروں“ کا نشہ ٹوٹنے لگا ہے۔ صرف سات ماہ ہی تو گزرے ہیں، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں نیب کے گھیرے میں ہیں تو باقی جماعتوں کا پتا صاف ہوچکا، میدان بالکل خالی ہے اور دور دور تک نہ ”بندہ نظر آتا ہے اور نہ ہی بندے کی ذات“، کپتان میدان میں اکیلا ہی ”کبڈی کبڈی“ پکار رہا ہے لیکن اسے چیلنج کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
Read more

