سماج کے مزدور اور پروفیشنل ازم
سماجی تبدیلی کی جستجو سے لیس اور ذریعہ، معاش کے لبادے میں مقید (ذا تی اندازے کے مطابق) کم و بیش سوا لاکھ کے قریب ایسے افراد جو غیر سرکاری فلاحی اداروں سے وابستہ ہیں یا اپنے دور معاش کے اختتام کے قریب ہیں ان تمام افراد کی جستجو تقریبا انٹرن شپ سے شروع ہوتی ہے اور شاذ و نادر ہی کسی تنظیم کے مستقل کثیر المعاوضہ و مراعات یافتہ سطح کے رکن تک پہنچتی ہے۔ باقی ماندہ اکثریت روڈ پر بیٹھے ان مزدوروں سے خاصی مماشلت رکھتی ہے جو ہر صبح ہر چھوٹے بڑے شہر میں کسی نہ کسی مزدور چوک میں پر امید ہو کر کسی چھوٹے یا بڑے پروجیکٹ کے انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں۔
Read more
