آہستہ، آگے معیشت کی مرمت جاری ہے
سب لوگ اپنی رفتار آہستہ کرلیں آگے ٹوٹی پھوٹی معیشت کی مرمت جاری ہے۔ ہمارے دساور سے درآمد کیے گئے ہنر مند آپ کے شاندار معاشی مستقبل کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں، ہارن بجا کر انہیں تنگ نہ کریں۔ آپ لوگوں نے چونکہ معاشیات کا گہرا اور بور علم حاصل نہیں کیا ہوا اس لیے یہ مرمت کیسے ہورہی ہے، اس پر زیادہ غور آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے، صرف یہ ذہن نشین کرلیں کہ یہ ملک معاشی طور پر ڈوب رہا تھا ساتھ آپ بھی ڈوب رہے تھے، اب ایسا نہیں ہے۔ اب ہمارا ملک اگلے سال اڑھائی فیصد یعنی زکوٰۃ کی شرح سے ترقی کرے گا۔ کیا کہا، پہلے ترقی کی رفتار زیادہ تھی؟ ایسی باتوں سے ہمارے ہنر مندوں کو ذہنی اذیت پہنچتی ہے، ان سے اجتناب کریں۔ چلیں آپ کو سمجھا دیتے ہیں کہ ہم معیشت کی مرمت کیسے کر رہے ہیں۔
Read more


