انصاف ناپید کیوں؟
گزشتہ شب ایک دوست سے ملاقات ہوئی کافی دنوں بعد ملاقات کے سبب اچھا خاصہ ٹائم ساتھ گزرا۔ بہت سی باتیں ہوئیں وہیں ایک بات انصاف کے حوالے سے چل نکلی۔ دوست نے اپنے ایک ماموں زاد کی بات سنائی اور ٹھنڈی آہ بھری اور افسردہ ہو گئے۔ کہنے لگے کہ میرے کزن جو امریکہ میں مقیم ہیں ایک معاملے میں پھنس گئے۔ جس میں قصور بھی ان کا نہ تھا اور فریقِ مخالف نے کیس بھی انہی پر کر دیا۔ چونکہ فریق ثانی اثروسوخ والی ایک خاتون تھیں جس کے سبب وہاں کی پولیس بے بس تھی۔
معاملہ ایکسیڈنٹ کا تھا۔ جس جگہ معاملہ پیش آیا وہاں کوئی کیمرہ نصب نہیں تھا۔ جس کے باعث وہ اپنی طاقت کا زور دکھا کر الٹا ان پر رعب ڈال رہی تھیں۔ دوست کا کہنا تھا کہ ممانی نے درخواست وہاں کی ہائی کورٹ کو دی، عدلیہ نے اپنا فرض پورا بھی کیا۔ صرف گیارہ دنوں میں کیس کی تحقیقات کر نے کے بعد مجرم کو سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی سنا دیا۔ یہ ساری بات سن کر یک لخت میں کانپ گیا کہ ہمارے اس ملک کا نظامِ عدل اتنا کمزور کیوں ہے۔
Read more
