بجٹ کا ہنگامہ

یہ بات اپنی جگہ ایک لطیفہ معلوم ہوتی ہے کہ جس حکومت کی عمر محض ایک ماہ رہ گئی ہے، جسے آئندہ ماہ کی آخری تاریخ کو رخصت ہو جانا ہے، وہ پورے سال کا بجٹ پیش کر گزری ہے، لیکن پاکستانی سیاست میں اس طرح کے لطائف سرزد ہوتے رہتے ہیں، اس لیے اس پر شاہ محمود قریشی اور (ان کے بالکے) مراد سعید کو ”کچیچیاں‘‘ وٹنے، غصہ کھانے، بازو چڑھانے یا چڑھ دوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی.

Read more

تحریکِ انصاف کا تیز تیز گھوڑا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے بیس ارکانِ صوبائی اسمبلی کو سینیٹ کے انتخاب میں اپنے ووٹ بیچنے کی پاداش میں نکال باہر کیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا (اور شاید آخری) اقدام ہے۔ اس سے پہلے اس طرح کی حرکت کسی پارٹی سربراہ کو کرنے کی توفیق ہوئی اور نہ ہی شاید آئندہ ہو سکے۔ خان صاحب سینیٹ کے انتخابات سے بہت پہلے اس خدشے کا اظہار کر رہے

Read more

لیڈر کُشی یا خود کُشی

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ہے کہ آئین کی دفعہ62 (ون، ایف) کے تحت کسی عوامی نمائندے کو نااہل قرار دیا جائے گا، تو وہ نااہلی دائمی ہو گی، یعنی تاحیات وہ کسی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے گا، اور کوئی سرکاری منصب سنبھال نہیں سکے گا۔ کہا گیا ہے کہ کوئی عدالتی فیصلہ اس نااہلی کو ختم کر سکتا ہے یا پارلیمنٹ کا اقدام۔ فاضل جج صاحبان نے دائمی نااہلی کی ذمہ داری پارلیمنٹ

Read more

ریاست کا یتیم خانہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے اقتدار کے ڈھلتے ہوئے دنوں میں ٹیکس اصلاحات اور معافی سکیم کا اعلان کیا ہے۔ مجوزہ اقدامات کی تفصیل اخبارات میں شائع ہو چکی ہے، اس لئے انہیں دہرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ شرم کا مقام یہ ہے کہ 22 کروڑ کو چھوتی ہوئی آبادی میں ٹیکس گزاروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ پاکستانی ریاست سے لطف اندوز ہونے والے جو کما رہے ہیں، اس میں سے ریاستی حصہ ادا کرنے کو تیار

Read more