جمہوریت کا جن اور آدم بُو

جمہوریت کا جن نکالنے کے لئے جن عاملوں کا عمل دو ماہ قبل کامیاب ہو گیا۔ آج وہی ایک بار پھر نئی دھونی رمانے کے لئے کسی اُلو کا خون، جنگلی کبوترکا مغز، کالے بکرے کی سری اور گدھے کی کھال تلاش کر رہے ہیں کہ اس پر چالیس روزہ عمل کریں اور جن پہ تکیہ تھا ان بستر گول کریں۔ بات معیوب ہے لیکن جس لو میرج کو بڑی تگ و دو کے بعد ارینج بنایا گیا، وہ ہنی

Read more

جیل جانے والے ستر سے پچاسی سیاست دانوں اور بیورو کریٹس کی فہرست تیار ہے

گیارہ لاکھ گندے انڈے ایک ساتھ دیکھنے کا اتفاق پہلے شاید کبھی نہیں ہوا۔ ابھی حیرانی کی کیفیت سے باہر نہ نکلا تھا کہ اس کھانے پینے کی شوقین قوم کو گدھے، مردہ بھینسیں، کتے اور مردہ مرغیاں کھلانے والے دولت کی ہوس میں حیوانیت کے گہرے جوہڑ میں اتنا بھی گر سکتے ہیں۔ اگلے ہی روز ایک اور بریکنگ نیوز نے بجلی ہی گِرا دی۔ ٹی وی سکرین پر سرخ رنگ کے گھومتے چوکھٹے میں جلی حروف میرا اور

Read more

دس روپے کی ٹھرک

مسیں بھیگنےسے بہت پہلے جذبات کو پسینہ آجایا کرتا تھا اور پسینہ خشک کرنے کے لئے جو جو جتن کیے پلٹ پلٹ کر ذہن کی سکرین پر کسی فلم کی طرح چلنے لگے ہیں۔ ایامِ جوانی میں قدم رکھا توٹین ایج لاء آف اٹریکشن کے تحت ہر صنفِ نازک کے ساتھ انٹریکشن کی معصوم خواہش سر اُٹھانے لگی، ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کا زیادہ تر استعمال لڑکیوں کومتوجہ کرنے پر صرف ہونے لگا۔ گلی محلے میں صاف ستھری استری شدہ پینٹ

Read more

بھیجا کہاں ؟

دماغ، مغز، بھیجہ ایک ہی عضو خاص کے مختلف نام ہیں۔ ماہرین طب اسے عضوِ رئیس بھی کہتے ہیں۔ ٹھیک ہی تو کہتے ہیں۔ جِدے گھر دانے اودھے کملے وی سیانے یعنی جس کے گھر دھن دولت اس کے بےوقوف بھی عقلمند۔ غریبوں کا تو کچھ بھی نہیں دل بھی رئیسوں کا، دماغ بھی رئیسوں کا ٹکٹ بھی رئیسوں کا، ووٹ بھی رئیسوں کا، الیکشن بھی رئیسوں کا۔ دماغ کو عضوِ رئیس قرار دینے والوں نے غریبوں کا استحقاق مجروح

Read more