تفریق
ٹپ، ٹپ، ٹپ ٹپ، ٹپ، ٹپ آسمان سے سفید موتی لڑیوں کی صورت میں مسلسل ہجرت کر رہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے آسمان اپنا سارا بوجھ آج ہی اپنی کمر سے اتار پھینکے گا اور یہی بوجھ زمین کی کمر کو ایسے خمیدہ کر دے گا جیسے دیر سے ہوئی اولاد کے والدین کی کمر اس اولاد کو جوان کرنے کے بوجھ سے ہوجاتی ہے۔ خمیدہ، ٹیڑھی، مریل اور مزید سکت اٹھانے سے عاری۔ آسمان جو پہلے اس
Read more