ہماری تعلیم اور مستقبل
پڑھ اس رب کے واسطے جس نے تجھے جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔ ہم جو داعی ہیں کہ آج مغرب میں جو تعلیم ہے وہ ہمارا علم ہے۔ ہم جو داعی ہیں کہ آج سائنس جو ترقی کر رہی ہے وہ قرآن مجید کی مرہون منت ہے۔ہم جو کہتے ہیں کہ دنیا میں اجالا نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم اور اسلام کی وجہ سے ہے تو آج مسلمان کہاں کھڑا ہے۔ آج 1400 سال کے بعد اپنا تجزیہ کرنے کی اشد ضرورت میں صرف پاکستان کی بات نہیں کر رہا بلکہ پوری امت مسلمہ کی بات کر رہا ہوں۔ جون ایلیا کا فقرہ ہے کہ ہم پچھلے 1000 سال سے تاریخ کے دسترخوان پہ حرام خوری کر رہے ہیں۔ چلو ہم اس کو نہیں مانتے پھر بھی میرے خیال میں پانچ سو سال ایسے ہیں کہ ہم نے دنیا کو کچھ نہیں دیا۔
Read more
