کپاس کی مطلوبہ پیداوار میں ناکامی کی وجہ

آج مخلتف فورمز پر کپاس کی ناکامی کا جگہ جگہ رونا رویا جا رہا ہے جتنے منہ اتنی بات کے مصداق ہر کوئی اپنی اپنی بندوقوں کا رخ کسی نہ کسی پر تانے کھڑا ہے، کوئی کہتا ہے کپاس کی مطلوبہ پیداوار میں ناکامی کی وجہ اچھے اور معیاری سیڈ کا نہ ہونا ہے، کسی کا کہنا ہے زرعی زہریں اور کھادیں غیر معیاری ہیں، کوئی کہتا ہے ریسرچ ادارے ناکام ہو چکے، کچھ کا کہنا ہے کپاس کی پیداواری

Read more

کپاس کا بحران اور پی سی سی سی کا مقدمہ

گزشتہ سیزن میں کپاس کی انتہائی کم پیداوار پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور معاشی ماہرین اپنی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کپاس چونکہ ہماری معیشت کی شہ رگ ہے اس لئے جب تک کپاس کی بحالی و ترقی اور اس کی اچھی فی ایکڑ پیداوار پر توجہ نہیں دی جائے گی تو ہمارا ملک کسی صورت معاشی لحاظ سے ترقی نہیں کر سکتا۔ کپاس ہماری ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے۔

کپاس کا ہماری قومی جی ڈی پی میں 0.8 فیصد اور زرعی مصنوعات کی تیاری میں 7 فیصد حصہ ہے جبکہ کپاس سے منسلک افراد کا روزگار 40 فیصد، خوردنی تیل 70، 60 فیصد اور ملکی برآمدات کا 50 تا 60 فیصد انحصار بھی کپاس پر ہے۔ ہماری ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کل ضروریات تقریباً ً ڈیڑھ کروڑ گانٹھیں ہیں جبکہ گزشتہ برس ہماری پیداوار کا سائز 60 لاکھ گانٹھوں کے گرد گھوم رہا ہے۔ اس طرح ہمیں ملکی انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تقریباً 90 لاکھ کپاس کی گانٹھیں بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑیں گی جس کے لئے ہمیں ملکی خزانے سے تقریباً 5 ارب ڈالرز خرچ کرنا پڑیں گے۔

Read more

پی سی سی سی، ایپٹما اور وزیراعظم کا اعلان کردہ پیکچ

کچھ دوستوں کو شاید پی سی سی سی یعنی پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم تو ان کے لئے مضمون کے آغاز سے پہلے میں پی سی سی سی کا مختصر تعارف کیے دیتا ہوں۔ یہ اہم قومی نوعیت کا ادارہ ملکی سطح پر کپاس کے میدان میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے لئے کاٹن سیس ایکٹ 1923 کے تحت حکومت پاکستان کے توسط سے 1948 میں

Read more

کیا کپاس کی کم پیداوار کا سبب ریسرچ ادارے ہیں؟

مالی سال 2020۔ 21 پاکستان میں کپاس کے لئے نہایت ڈراؤنا سال ثابت ہوا اور ہم بدقسمتی سے پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے سے چھٹے نمبر پر آ گئے۔ ہمارا کراپ سائز تقریباً 60 لا کہ گانٹھیں بتایا جا رہا ہے جو کہ پیداواری اعتبار سے 30 سال کی نچلی ترین سطح پر ہے۔

کپاس کی پیداوار کی اس بدترین صورتحال پر مختلف حلقوں کی جانب سے چہ مہ گوئیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کپاس کی زبوں حالی پر حکومت کی جانب سے فوری طور پر قومی کمیشن قائم کیا جاتا اور غفلت کے مرتکب عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جاتی مگر افسوس کہ ایسا نہ ہوسکا۔

اب صورتحال یہ ہے کہ ہر کوئی اپنے طور پر کپاس کی مطلوبہ پیداوار میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیے جا رہا ہے یعنی جتنے منہ اور اتنی باتیں۔

خاکسار مضمون کی طوالت کے خوف کے پیش نظر کپاس کی ناکامی کے تمام پہلوؤں کو تو زیر بحث نہیں لا سکتا مگر حقائق سے مکمل طور پر لاعلم یا جزوی معلومات کی بنیاد پر یا پھر ایک خاص پلاننگ کے ساتھ کچھ طبقوں کی طرف سے کپاس کے معاملے میں تمام تر ناکامی کا ذمہ دار کپاس کے ریسرچ اداروں خاص کر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کو ٹھہرائے جانے پر اپنا نقطہ نظر آپ سب کے سامنے رکھ رہا ہے۔

Read more