پندرہ رمضان المبارک، عالمی یوم یتامی، ہمارے بچے، ہماری ذمہ داری

پاکستان سمیت مسلم دنیا میں 15 رمضان المبارک کو یوم یتامیٰ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سینیٹ اور مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کی قراردادیں منظور کی ہوئی ہیں۔ وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں ناگہانی آفات، بے امنی، صحت کی سہولیات کی کمی، حادثات، مسلم ممالک میں دہشت گردی کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہیں لاکھوں بچے بھی یتیم ہو گئے۔ یہ بچے تعلیم و تربیت اور مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث معاشرتی، سماجی محرومیوں اور بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی، حادثات، قدرتی آفات سے متاثر ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے 2017ء میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے، صرف پاکستان میں مذکورہ وجوہ کی بنا پر سترہ برس کی عمر تک کے 42 لاکھ بچے اپنے والد سے محروم ہو چکے ہیں۔

Read more

روشنیوں اور مٹھائیوں کا تہوار: دیوالی

دنیا بھر میں تمام مذاہب سے وابستہ کچھ ایام ایسے ہوتے ہیں جنہیں خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے اوران تہواروں کو مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔آج کل ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے دن ہیں جو کہ ہندوبرادری کے مذہبی تہواروں میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے دیوالی جو دیپاولی…

Read more