امریکہ کی سرزمین پر پہلا قدم

میرا ذہن ابھی اگلے رد عمل کے لیے لائحہ عمل تیار کر ہی رہا تھا کہ گارڈ کی صورت پھر سے ابھری۔ اس کے ہاتھ میں ایک نیا بورڈنگ پاس تھا جو اس نے میری جانب بڑھا دیا۔ میں نے مسکرا کر بورڈنگ پاس پکڑا اور جہاز میں داخل ہوگئی۔ جہاں مغربی نقوش کی حامل خوبرو فلائٹ اٹینڈنٹس کھڑی تھیں۔ میں نے اکانومی کلاس والے دروازے کا رخ کیا۔ دروازے پر کھڑی ایئر ہوسٹس نے میرا بورڈنگ پاس دیکھا اور

Read more

پہلی اُڑان: دبئی ایئرپورٹ

تقریبا تین گھنٹے کی پرواز کے بعد ہم دبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے تھے۔ لینڈنگ کے دوران میرے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے شخص نے کھڑکی سے دور کہیں اشارہ کر کے مجھے برج خلیفہ دکھایا۔ ریت کے سوا مجھے کچھ دکھائی نہیں دیا مگر میں نے دل کو سمجھا دیا تھا کہ ہاں میں نے برج خلیفہ بھی دیکھ لیا ہے۔ دبئی لینڈ کرنے والی اس پرواز میں زیادہ تر لوگ لمبی لمبی داڑھیوں والے پٹھان تھے۔

Read more

پہلی اُڑان – پی آئی اے افسر کا بورڈنگ پاس دینے سے انکار

جب یادوں کے دریچے کھلتے ہیں توکھلتے ہی چلے جاتے ہیں۔ یک دم سے تیزہوائیں چلنے لگتی ہیں اور موسلادھار بارش ہونے لگتی ہے۔ میں آنکھیں مِیچ کر آسمان کو تکنے لگتی ہوں اور ہاتھ پھیلا کر بارش کے قطرے سمیٹ لیتی ہوں، لیکن جب ہاتھ کھول کر دیکھتی ہوں تو ہاتھوں میں ننھے ننھے روئی کے گالے ہوتے ہیں، ہوا کا تیز جھونکا آتا ہے اور ہر طرف برف اُڑنے لگتی ہے۔ پھر میں خود کو برف کے ریگستان

Read more