آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کا لازوال تحفہ

دنیا میں وہی افراد کامیاب شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی آئیڈیالوجی کی خاطر تن من دھن کی قربانیاں دی ہیں اور ہر مشکل کو سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔جب تک انسان ایک خاص نظریے کے زیر سایہ چل رہا ہوتا ہے تو اس وقت تک وہ شخص اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔ڈاکٹر شہید جہاں ایک شب زندہ دار شخصیت تھے اور عمومی طور پر دعا و مناجات کی محفلیں سجاتے تھے تاکہ نوجوان طبقہ شہوت نفسانی کا اسیر ہونے کے بجائے اس ہستی سے لو لگا بیٹھے کہ جس کی محبت دائمی‛ جس کا عشق لازوال اور جس کی رحمتیں بے انتہا ہیں۔ جس ہستی سے حقیقی رابطہ برقرار ہونے کے بعد کبھی یہ رابطہ ٹوٹنے کا نام نہیں لیتا‛ وہیں رہبانیت سے اجتناب کرتے ہوئے آپ خود بھی موجودہ حالات سے اچھی طرح آگاہ رہتے تھے اور اپنے دوست احباب کو بھی دنیا جہاں میں رونما ہونے والی نت نئی تبدیلیوں کے بارے میں خصوصی نظر رکھنے کا مشورہ دیتے تھے

Read more

عظمت حضرت زہراؑ غیرمسلم دانشوروں کی نظر میں ”

سلیمان کتانی (Solomon Katani) کا نام تو آپ سب سے سنا ہوگا۔ یہ ایک مسیحی محقق ہیں۔ ان کی پیدائش امریکہ میں ہوئی اور دو سال کی عمر میں والدین سمیت لبنان آئے۔ بیس سال تک مختلف یونیورسٹیز اور مدارس میں تدریس سے منسلک رہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں حضرت محمدؐ پر 9 جلدکتابیں تحریر کیں اور ان کی صاحبزادی پر ایک مستقل کتاب لکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے علم کے وارثو ں میں سے حضرت علی ؑ سے لے کر امام موسیٰ کاظم ؑ تک ہر امام پر کتاب تحریرکی۔ موصوف نے ”فاطمة الزہرا، وتر فی غمد“ میں پیغمبر خاتم (ص) کی لخت جگر کی مختلف خصوصیات پر قلم فرسائی کی۔ ﴿ 1 ﴾

Read more

فطرت کی آواز

رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کی غرض سے باہر سٹرک پر نکلا ہی تھا اتنے میں ایک وجیہ چہرے والے شخص سے میری ملاقات ہوئی۔ قیافے سے معلوم ہورہا تھا کہ یہ کوئی اہل معرفت شخص ہے۔ میں نے متواضعانہ انداز سے انہیں سلام کیا۔ انھوں نے محبت بھرے لہجے میں میرے سلام کا جواب دیا۔ ان کا اخلاق بھی مثالی تھا جس سے میں بہت متاثر ہوا۔ راہ چلتے چلتے حال احوال بھی دریافت کیے۔ اتنے میں نے موقع غنیمت جان کر وقت ضائع کیے بغیر پوچھا: حضور کیا دین سے متعلق کچھ سوالات کرسکتا ہوں۔

انھوں نے کہا ضرور لیکن ہمیشہ کے لیے یاد رکھنا کہ کسی بھی حوالے سے سوال کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر یہی سوال انسان کے ذہن میں شبہے کی شکل اختیار کرجائے تو یہ انسان کو گمراہ کردیتا ہے۔ لہذا جب بھی دین سے متعلق کوئی سوال ذہن میں آجائے فورا کسی عالم دین یا کسی دانشور سے اس کا جواب طلب کر لیا کرو تو یہ آپ کے لیے تسکین قلب کا سامان قرار پائے گا اور آپ کے دینی معلومات میں اضافے کا بھی سبب بنے گا۔ ان کی یہ نصیحت مجھے بہت ہی پسند آئی۔

Read more

مشرق وسطی سے امریکا کی پسپائی

اقتدار کی ہوس نے انسان کو انسانیت سے کوسوں دور پہنچا دیا ہے۔ ساتھ ہی دن بہ دن اس میں شدت آتی چلی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا نشہ ہے، جس کی لت لگنے کے بعد نہ کسی پر رحم آتا ہے، نہ کسی کے رونے کی آواز اس پر اثر انداز ہو سکتی…

Read more

آنچہ خوبان ہمہ دارند تو تنہا داری

اللہ تعالٰی نے انسانوں کی ہدایت کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء بھیجے۔ ان میں سے ہر ایک نے الٰہی پیغام کو لوگوں تک پہنچایا اور انھوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صراط مستقیم پر گامزن کرنے کی بھرپور سعی کی۔ البتہ جہاں دوسرے انسانوں سے انبیاء افضل ہیں، وہاں انبیاء میں سے بھی بعض کو بعض پر برتری حاصل ہے۔ اس کے باوجود ان کی مشترک صفات امتیازات کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔ ذیل میں ہم ان میں سے بعض اہم مشترک خصوصیات کی طرف اشارہ کرکے رسول مکرم اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعض امتیازات کا تذکرہ کریں گے۔ انبیاء (ع) کی اہم مشترک صفات درج ذیل ہیں :

1۔ تمام انبیاء کا خدا کی طرف سے منتخب ہونا

Read more