بیانیے کے منہ زور ریاستی گھوڑے اور عوامی آدرش

کیا عوامی مقبولیت ماپنے کے لئے کیے جانے والے سروے یا پولز (Polls) واقعی ہی رائے عامہ کی عکاسی کا درست پیمانہ ہیں اور ان کی غیر جانب داری پرکھنے کا کوئی اصول بھی دستیاب ہے؟ کیا سروے کا انعقاد کرنے والے ادارے خام ڈیٹا بھی جاری کرتے ہیں؟ مثلا سروے کا sample size کیا…

Read more

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی – فوک گائیکی کو نئی زندگی دینے والا

موسیقی اور گائیکی اس کی زندگی کے اولین دور کی ایک پُر اسرا ر رگ ِجاں تھی! چودہ برس کی عمر میں اس القا کے اسرارو رموز تو اس وقت انہیں کیا سمجھ آتے تھے بس دھندلکے میں چھپا ایک اسرارہی تھا، لیکن اسے پانے کی جستجواٹل تھی۔

یہ ساز و آہنگ کی پُراسراریت کیسے اس کی کی زندگی میں داخل ہوئی؟ وہ شاید خود بھی نہیں جانتا تھا۔ لیکن وہ یہ ضرور جان گیا تھا کہ یہی اس کی متاع حیات، اس کے وجود، اور بے لوث انسانی جذبات اور احساسات کی جمالیاتی گواہی ہے۔ یہ سفر اس کا اپنا اور انتخاب بھی اپنا تھا؛ اور یہ دریا اسے خود ہی پار کرنا تھا۔ وہ ایک ایسے معاشرے میں پیدا ہوا تھا جہاں زندگی کے تخلیقی خوابوں کا پیچھا پرلے درجے کی بے وقوفی کے زمرے میں رکھنا دانشمندی کی پہچان ٹھہری تھی۔ اس کے شوق کی راہ میں اس کا زمیندار خاندان اور قبائلی ثقافت تاریک رات کی طرح تن کر کھڑے ہوگئے۔

Read more

پاکستان اور کابل کی ترقی پسند قوتوں کا دھڑن تختہ

تاریخ کے کچھ اوراق زمانے کی گرد وغبار سے بے انتہا اٹ چکے ہیں۔ حبس اتنا بڑھا ہے کہ الامان ولاحفیظ لوگ لُو کی دعا مانگنے لگے ہیں۔ پاکستانی نوجوان نسل کچھ تاریخی واقعات سے کٹ کر رہ گئی ہے۔ وہ ایک ایسے بیانیے کی امین بنا دی گئی ہے جو تاریخی حقائق کے درست زاویوں سے کوسوں دور ہے۔

اگر افغان نوجوان نسل نمک حرام ٹھہری تو کیا حقائق تاریخ کے گرد وغبار میں جھونک دینے سے سچائی کا چہرہ مسخ ہوجائے گا؟ نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے! یہ کبھی ہوا نہیں اور نہ ہی ایسا ہونے کو ہے۔ یہ مرا عین الیقین ہے۔

Read more