زلفی گیسو تراش، مستا پاگل، سکھا فوجی اور جمہوریت

زلفی زلف تراش نیم کی ٹھنڈی چھاؤں میں چھوٹی سی میز پہ بڑا سا شیشہ رکھے فن ِآرائش گیسو کے وہ جوہر دکھاتا کہ لو گ کھنچے چلے آتے۔ حجام تو وہ بہت اچھا تھا لیکن اس میں ایک برائی تھی کہ وہ دیوار پہ گڑ لگاتا تھا۔ گڑ پہ مکھیاں بیٹھتیں، مکھیوں پہ بلی جھپٹتی اور بلی کو کتا دبو چ لیتا۔ یوں دو لشکروں کے درمیان جنگ چھڑ جاتی لیکن وہ مزے سے چرچر قینچی چلاتا رہتا۔ چہرے

Read more