پشاور کے غیر مسلم روزہ دار اور سکھوں کی افطاری

اگر رمضان کا مطلب صرف بھوک پیاس ہی ہے جس طرح ہمارے ہاں زیادہ ترلوگ سمجھتے ہیں تو پشاور کے کرسچین اگسٹن جیکب کا بھی آج روزہ ہی ہے۔ اور ایسا وہ اپنے مذہب کے مطابق نہیں بلکہ مسلمانوں کی پیروی میں کرتا ہے۔ ایک نجی بنک میں اس کے ساتھیوں کو علم ہے کہ اگر وہ کھاتا پیتا ہے تو اس میں ان کے لئے اچنبھے کی کوئی بات نہیں لیکن جیکب ایسا نہیں کرتا۔

”اچھا نہیں لگتا کہ روزہ دار ساتھیوں کے سامنے کھاؤں پیو، اخلاقی طور پر یہ ٹھیک نہیں لگتا اوردوسرارمضان کا احترام بھی ذہن میں ہوتا ہے“

Read more

جب خودکش بمبار کو تھپڑ پڑ گئے۔۔۔

فرض کریں اپ کو کہیں جانے کی جلدی ہو اور اچانک کوئی حواس باختہ موٹرسائیکل سوار غلط سمت سے آپ کی گاڑی سے ٹکرا کر گر جائے تو آپ کا کیا ردعمل ہو گا؟ یقیناً آپ کو غصہ آئے گا، تو تو میں میں بھی ہو سکتی ہے اور ہاتھا پائی بھی۔ فرض کریں کہ…

Read more