سی آئی اے نے اسامہ بن لادن پر نائن الیون میں شمولیت کا غلط الزام لگانے پر معافی مانگ لی: دی اونین
مقبول عام امریکی جریدے دی اونین کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے نئی شہادتوں کے منظر عام پر آنے کے بعد کہ اسامہ بن لادن کا نائن الیون کی دہشت گردی میں کوئی ہاتھ نہیں تھا، بعد از مرگ معافی مانگ لی ہے۔
سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپل نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ان کے ادارے نے ایک غیر معمولی طور پر بڑی ٹریجیڈی کے باعث جلدبازی سے کام لیتے ہوئے غلط فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے بدھ کے دن اسامہ بن لادن کی فیملی سے معافی مانگی ہے کیونکہ نئی شہادتوں نے القاعدہ کے سابق چیف کے بارے میں یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ نائن الیون کے حملوں میں کسی طرح ملوث تھے۔
Read more
