زرداری کا کیا قصور؟

پیدائشی رئیس کو جب ”مسٹر ٹین پرسنٹ“ کا دھبہ لگایا گیا، جب عالم ِ دین کو ”ڈیزل کے پرمٹ“ کے ساتھ جوڑدیا گیا اور جب محب وطن نواز شریف کو دولت غیر قانونی طریقہ سے باہر لے جانے والا کہہ کر ڈھنڈورچی تھک چکے تو ”ریاست ِ مدینہ“ والے آگے لائے گئے۔ یارو 70 سالوں سے جس وطن ِ عزیز کو کھایا جارہا تھا۔ وہ ایک سال میں نہ کھانے والوں نے صومالیہ سے بھی بدتر بنایا جارہا ہے۔ قوم

Read more

تین خالد جنہیں میں نے دیکھا۔

زندگی کو قلندری، درویشی میں لپیٹے وہ اِس بارے سرگردواں رہتا ہے کہ کسی مفلس کا بھلا ہو، کسی بے کس کی ڈھارس بندھے، کسی مستحق کو حق مل سکے، دھرتی کا کچھ قرض کم ہوجائے۔ یہ سبق اُس نے کہیں پڑھا نہیں بلکہ یہ اُسے اپنے والد محترم سے اَز بر ہوا۔ زندگی نے تو گزرجانا ہے، یہ کارِ خیرمیں گزر جائے تو آخرت کی فکر چنداں نہیں رہتی۔ خدا کا فضل و کرم تو مانگتے زبان تھکتی نہیں۔

Read more

خواتین کاعالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں خواتین کاعالمی دن آج 8 مارچ کو منایاجارہاہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرنا اوران کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ خواتین جو کہ انسانی آبادی کا نصف حصہ ہیں، انہیں ہمارے معاشرے میں عام طور پر صنف نازک کہا اور سمجھا جاتا ہے، آج کے جدید دور میں بھی کارو کاری، وٹہ سٹہ، ونی اور ستی جیسے جاہلانہ رواج عروج پر ہیں، جہاں عورت کو حقیر اور کم تر سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ تین برسوں میں قانون سازی کی گئی ہے۔ خواتین نے دنیا کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔ خواتین کی معاشرے میں اسی اہمیت کواجاگرکرنے کے لیے دنیا بھرمیں سیمینارز، کانفرنسیں، ریلیاں ہو رہی ہیں۔ خواتین کے حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد ان بہادرخواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی آج سے تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافہ کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا تھا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کرسڑکوں پرگھسیٹا بھی گیا تاہم اس بد ترین تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

Read more

ٹرانس جینڈر۔۔۔نہ شناخت نہ درست تعداد

گھر سے نکالے جانے کا دکھ لیئے وہ دربدر پھری، وہ پڑھ لکھ سکتی تھی مگر نہ پڑھنے دیا گیا، تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئی مگر اس کیساتھ سلوک جائلانہ ہوا، وحشیانہ ہوا۔ اسے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا گیا۔دربدر پھری،عزت بار بار تار تار ہوئی،جی چاہا کہ مر جائے مگر مانگنے سے بھیک تو ملی موت نہ ملی۔حورم کہتی ہے مجھے پھر ’’گرو ‘‘کے پاس پہنچا دیا گیا دو برس بیت گئے مگر شناخت سے اب

Read more

منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ منافع دہشتگردوں کی جیب میں جاتا ہے.

ایران اور پاکستان میں تعاون کا وسیع پوٹینشل موجود ہے،مہدی ہنر دوست دو طرفہ تجارتی حجم پانچ لاکھ ڈالر سے1۔ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے،ایرانی سفیر سامان اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے مشترکہ مسائل حل ہونے چاہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ منافع دہشتگردوں کی جیب میں جاتا ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال ،موجود مواقع، چیلنجز اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کے لئے علاقائی

Read more