اسلامو فوبیا ہی کیوں

دہشت، خوف اور درد یہ تین لفظ انسانی فطر ت کے لیے کبھی بھی قابل قبول نہیں رہے ہیں۔ جب کبھی یہ لفظ انسان کے دماغ میں آئے تو دماغ میں ایک انجانا ساوسوسہ پیدا ہواکہ نجانے کیا ہو گیا ہے، کیا ہو رہا ہو گا یا کیا ہو گا۔ ان لفظوں کوسننے کے بعد دماغ میں جو بھی رزلٹ آ تا ہے وہ ان ہی لفظوں کی طرح خوفناک ہی ہوتا ہے۔ دہشت خوف اور درد یہ تین لفظ ہمیشہ غیر معمولی اور دہشت زدہ واقعا ت کے متعلق ہی ہوتے ہیں چاہے وہ قدرت کی طرف سے بھجیی ہوئی کوئی مصبیت ہوئی یا انسان کی خود کی تخلیق کردہ۔ان دونو ں کی جب اصلی حالت سامنے آتی ہے تو لال رنگ خون سے اس کی پہچان ہوتی ہے۔ خون کسی بھی حا لت میں انسانی فطرت کے لیے موزوں نہیں رہا۔ جذباتی اور حیرت زدہ صورتحا ل اس حا لت کی عکاسی کرتاہے۔ دہشت خوف اور درد کی صورتحال اگر انسانی فطرت سے پیدا ہوئی ہے تو اس کے اثرات پورے انسانی معاشرے میں ایک فرق ایک رنگ پیدا کر دیتے ہیں۔ وہ واقعہ یا وہ حا دثہ ہمیشہ اسی فرق اور رنگ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ دنیا آج گلوبل ویلیج بن چکی ہے۔

Read more

مسائل سے آزادی چاہیں

24 اکتوبر 1947کا دن آزاد کشمیر کا یوم تاسیس ہے۔ آج سے دو دن کے بعد کشمیری عوام یوم آزادی بھر پور جووش وجذبے سے منائے گئی۔ دیس کے ہر کونے مرد و خواتین ایک نئے جذبے سے اس دن کی خوشی منایئں گئے۔ وطن سے حب الوطنی کا اظہار کرنے کے لیے ہر گھر…

Read more