25جولائی کے بعد کا منظرنامہ

الیکشن ڈے اور حکومت سازی میں اب گنتی کے چند دن رہ گئے ہیں۔ نئی حکومت کے سامنے کئی طرح کے چیلنجز ہوں گے جن سے اسے نبردآزما ہونا ہوگا۔سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ نو منتخب حکومت کو اپنی رٹ منوانا ہوگی۔گزشتہ ایک برس سے ملک میں سویلین حکومت کی عمل داری عملاً تما م ہوچکی ہے۔ سرکاری اہلکار خوف زدہ ہیں۔ وہ سرکاری خدمات سرانجام دینے پر آمادہ نہیں کہ مبادہ کسی سکینڈل میں پکڑے جائیں۔ بیوروکریسی

Read more