بھارتی سرکاری اہلکار پر امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ کا الزام

امریکہ کے محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے خفیہ اداروں نے ایک بھارتی اہلکار کی نیو یارک میں مقیم خالصتان کے حامی رہنما گروپتونت سنگھ پنو کو قتل کرانے کی سازش پکڑی ہے۔ اس تہلکہ خیز انکشاف نے چند ماہ قبل کینیڈا کے اس الزام پر مہر تصدیق ثبت کردی کہ چندہ ماہ قبل بھارتی خفیہ ایجنسی نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو کینیڈا میں قتل کرایا تھا۔ اس الزام نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات

Read more

آزاد کشمیر سڑکوں پر

آزاد کشمیر کے طول و عرض میں ایک طوفان برپا ہے۔ عوام غصے میں نہیں ہیں بلکہ انتقام پر تل چکے ہیں اور حکمران ہیں کہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ احتجاج، دھرنے اور ہڑتالیں معمول بن چکا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران بجلی کے بلوں، آٹے کی قلت اور اشرافیہ کی غیر معمولی مراعات کے خلاف شہریوں کے بے مثل احتجاج نے وزیراعظم چودھری انوار الحق کی کل جماعتی حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دی

Read more

سردار تنویر الیاس کیوں ناکام ہوئے؟

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کی پاداشت میں ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے نا اہل کر دیا۔ خطے کی تاریخ میں یہ ایک غیرمعمولی عدالتی فیصلہ ہے۔ تنویر الیاس نے حالیہ دنوں میں متعدد مرتبہ عدلیہ بارے تضحیک آمیز تبصرے کیے تھے۔ الزام لگایا کہ عدلیہ حکومت کے روزمرہ کے معاملات میں روڑے اٹکاتی ہے۔ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چند ہفتوں میں عدالتوں کو ”ٹھیک“ کریں گے بلکہ وہ ججوں

Read more

اور وزیراعظم مودی پاکستان نہ آ سکے!

کالم نگار جاوید چودھری نے ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ طویل ملاقات کے احوال میں لکھا : ”فوج نے 2020 میں نریندر مودی کو پاکستان آنے کے لیے بھی رضا مند کر لیا تھا، یہ کارنامہ جنرل فیض حمید کا تھا۔ نریندر مودی 9 اپریل 2021 کو پاکستان آئیں گے، مودی ہنگلاج ماتا کے پجاری ہیں، یہ سیدھا ہنگلاج ماتا کے مندر جائیں گے وہاں دس دن کا برت رکھیں گے، واپسی پر عمران خان سے ملیں گے۔

Read more

افغانستان: بھارت کے آپشنز

پاکستان، چین، ایران اور روس کے برعکس بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور سفارتی عملے کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ طالبان نے بھارتی قافلے کو ائر پورٹ تک محفوظ راہ داری فراہم کی۔ درحقیقت کابل پر طالبان کے قبضے نے جیو اسٹرٹیجک اور جیو پولیٹیکل منظرناموں کی حرکیات کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے جس کے خطے کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ بین الاقوامی اور علاقائی طاقتیں سرگرمی کے ساتھ طالبان کے زیر انتظام افغانستان اور اس کے بعد کے نتائج سے نمٹنے کے لیے پالیسی آپشنز پر غور کر رہی ہیں۔

Read more

آزاد کشمیر الیکشن: پی ٹی آئی کہاں کھڑی ہے

نون لیگ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کا راگ اس قدر شد و مد سے الاپ رہی ہیں جیسے کہ دھاندلی کا سارا منصوبہ ان کی نگرانی میں مرتب ہوا ہو۔ الیکشن میں کامیابی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی ان دونوں جماعتوں نے آزاد کشمیر پر پانچ پانچ برس حکومت کی۔ گزشتہ عام الیکشن میں پی پی پی اسمبلی کی محض تین نشستیں حاصل کر سکی تھی۔ اب کی بار نون لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے امکانات مخدوش ہوچکے ہیں۔ اس کے بڑے بڑے برج الٹنے کا خطرہ حقیقت بنتا نظر آ رہا ہے۔

Read more

مودی کی کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس

لگ بھگ دو برس کی ناکام کشمیر پالیسی کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ان ہی کشمیری لیڈروں کے ساتھ نشست کرنا پڑی، جنہیں ان کی حکومت نے مسترد شدہ، بدعنوان اور ملک دشمن قرار دے کر طویل عرصے تک جیلوں میں بند کیے رکھا تھا۔ چرچا اگرچہ اس اعلیٰ سطحی نشست کا بہت ہوا لیکن ڈھاک کے وہ ہی تین پات کی ماند نکلا کچھ خاص نہ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے چودہ مختلف الخیال لیڈروں کے ساتھ

Read more

موت گھر گھر کی کہانی

کورونا کی وبا نے ایسے مہلک وار کرنا شروع کردیئے ہیںکہ کل تلک جن کا تصور بھی محال تھا۔ہلاکتیں اب ہر گلی محلے کی کہانی ہے۔ احتیاط کا دامن نہ تھما تو جلدہی کورونا سے ہونے والی اموات گھر گھر کی کہانی ہوگی۔حقیقت یہ ہے کہ موت ہم سب کے تعاقب میں ہے اور ہم بے خبر گہری نیند سو رہے ہیں۔ کورونا کے تیسرے وار نے ہمارے پڑوس میں بھارت کی گلیوں اور بازاروں کو ویران کردیا۔گلی گلی شہرشہر

Read more

امریکہ یا روس

نو برس بعد روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف پاکستان تشریف لائے تو ملک کے طو ل وعرض میں چہ میگوئیاں شروع ہوئیں کہ پاکستان امریکہ یا اہل مغرب سے ناطہ توڑ کر حلقہ بگوش روس ہونے جارہاہے ؟پاکستان کے اندر ایک طبقہ ہمیشہ موجود رہاہے ،جو پاکستان کو روس یا امریکہ میں سے کسی ایک بلاک میں شامل کرانے پر تلا رہتاہے۔ پاکستان نے گزشتہ دس پندرہ برسوں میں تسلسل کے ساتھ روس کے تعلقات میں پائی جانے والی تلخی

Read more

کشمیر:ترجیحات طے کیجیے

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں تیزی سے ایسی تبدیلیاںرونما ہورہی ہیں جو طویل المعیاد اثرات کی حامل ہیں۔بھارت بتدریج لیکن مستقل مزاجی سے زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔ چنانچہ کشمیری مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور انتظامی بالادستی تیزی کے ساتھ کم ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں آبادیاتی تبدیلی بھی ایک حقیقت کے طور پر متشکل ہورہی

Read more

کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے بعد کیا ہوگا؟

24 فروری کو پاکستان اور بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر جنگ بندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کا اعلان کرکے ایک عالم کو ورطہ حیرت میں ڈالا۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، طاقت کے عالمی مراکز اور اقوام متحدہ نے اس اقدام کا بھرپورخیر مقدم کیا ۔ اس پیشرفت سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ دونوں ممالک میں حالت جنگ کی مسلسل کیفیت برقراررکھنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ امید ہے کہ یہ

Read more

جمہوری اصلاحات کا پیکیج درکا رہے

سینیٹ الیکشن کو بازیچۂ اطفال بنادیا گیا ۔ کون نہیں جانتا یا مانتا کہ سینیٹ کے الیکشن عمومی طور پر پیسہ کا کھیل بن چکا ہے۔ محض گزشتہ الیکشن ہی میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے ضمیر نہیں بیچے بلکہ یہ سلسلہ کئی عشروں سے سرکاری چھتر سایہ میں جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تین برس قبل انکشافات کرکے بھانڈا پھوڑا توسیاسی منظرنامہ پر کچھ ارتعاش پیدا ہوا۔ خان کا مقصد یہ تھا کہ کسی

Read more

تبدیلی کا اب ایک ہی راستہ ، الیکشن 2023

اگلے چھ ماہ پاکستان کی جمہوری اور سیاسی تاریخ میں فیصلہ کن نظرآتے ہیں۔ مارچ میں سینیٹ کا الیکشن مکمل ہوجائے گا۔ غالب امکان ہے کہ سینیٹ میں حکمران پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادیوں کو عددی برتری حاصل ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ مارچ میں 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے جن میں کئی ایک نامی گرامی شخصیات بھی شامل ہیں۔جن میں جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق، پی پی پی کی شیری رحمان، سلیم مانڈی

Read more

کشمیر پر عالمی خاموشی ٹوٹ رہی

ہفتہ رفتہ میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر ہونے والی بحث نے دل خوش کر دیا۔ گزشتہ برس کورونا کی مہلک وبا کے پھوٹنے کے بعد کشمیر عالمی منظر نامہ سے لگ بھگ غائب ہی ہو گیا تھا۔ دنیا کو اپنی جان کے لالے ایسے پڑے کہ جلسے جلوس اور ملاقاتوں کا سلسلہ ہی رک گیا، بالخصوص مغربی ممالک میں پارلیمنٹ کے اجلاس یا پھر عوامی مظاہرہ کا تصور ہی باقی نہ رہا۔ عالمی اداروں اور حکومتوں کے نزدیک انسانی حقوق کے تحفظ سے زیادہ انسانی جانیں بچانا ضروری تھا۔

کشمیر کی بازگشت عالمی ایوانوں میں گونجنا بند ہوئی تو مقبوضہ کشمیر کے اندر حالات ابتر سے ابتر ہوتے چلے گئے۔ دوسری طرف کشمیر کے اندر کرونا کی یلغار نے شہریوں کی زندگی مزید اجیرن کردی۔ کورونا اور لاک ڈاؤن سے جو بچا اسے فکر معاش نے کہیں کا نہ چھوڑا۔ معاشی سرگرمیاں معطل ہیں۔ پینتیس سے چالیس لاکھ کشمیری سیب کی پیداوار اور فروخت کے بیوپار سے وابستہ ہیں۔ یہ کاروبار بری طرح متاثر ہوا۔ سیاحت کا حال نہ پوچھیں۔

Read more

ٹرمپ کی رخصت کا ہنگامہ

واشنگٹن میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں او رپانچ افراد کی ہلاکت نے دنیا کو ششدر کردیاہے۔عمومی طور پر امریکہ اور یورپ میں افریقی نژاد شہری یا پھر مسلمانوںکے احتجاجی مظاہرے پرتشدد ہوجاتے ہیں لیکن سفید فام امریکیوں نے جس بے رحمی سے پارلیمنٹ جسے عمومی طور پر کیپیٹل ہل کے نام سے یاد کیا جاتاہے پر دھاوا بولا اس کی کوئی مثال ترقی یافتہ اور جمہوری ممالک کی عصری تاریخ میں نہیں ملتی۔امریکہ کا یہ بھیانک چہرہ ہماری نسل نے

Read more

پولیس ہے یا کلنک کا ٹیکہ

پولیس کے چندناہنجار اہلکاروں نے اسلام آباد کے نواح میں ایک نوجوان اسامہ کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی۔چند لمحوں میں ایک ہنستے مسکراتے چراغ کو ہمیشہ کے لیے گل کردیا۔یہ حرکت ان کے خاندان اور پولیس کے محکمے کے ماتھے پر رہتی دنیا تک کلنک کا ٹیکہ بنی رہے گی۔ اخباری اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل نوجوان اسامہ کی پولیس سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا بدلے پولیس اہلکاروں نے اسے قتل کرکے لیا۔اس لرزہ خیر

Read more

گلگت بلتستان: پی ڈی ایم کے بیانیہ کی شکست

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو غیرمعمولی انتخابی کامیابی ملی ہے۔ سابق وزرائے اعلیٰ مہدی شاہ اور جناب حفظ الرحمان کی شکست اس امر کی دلیل ہے کہ لوگوں کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ امیدیں قائم اور دائم ہیں اور وہ کسی اور کے رنگ میں رنگنے کو تیار نہیں۔

1۔ پاکستان تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے بھرپور الیکشن مہم چلائی۔ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ سیکورٹی خطرات کے باوجود انہیں انتظامیہ نے ہر ممکن سہولت پہنچائی۔ لوگ بھی ان کے جلسوں میں نہ صرف آئے بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو زندہ کر گئے۔

Read more

آج ٹرمپ نہیں نسل پرست ہارے

نفرت اور شرانگیزی کی علامت صدر ڈونلڈٹرمپ کا اقتدار تمام ہوا۔ہونا ہی چاہیے تھا۔ اسلاموفوبیا کو انہوں نے بھڑکایا۔امریکہ کی سرزمین مہاجرین اور تارکین وطن کے لیے تنگ کی۔ اسرائیل جوارض فلسطین پر نہ صرف قابض ہے بلکہ ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے کی پیٹھ ٹھونکی۔ ہمت اور شجاعت سے عاری عرب ریاستوں کے حکمرانوں کو ہانک کر اسرائیل کے سامنے سربسجود کرایا۔ کشمیر میں گزشتہ پندرہ ماہ سے انسانی تاریخ کا بدترین باب رقم ہورہاہے لیکن ٹرمپ

Read more

گلبدین حکمت یار کے ساتھ نشست

گلبدین حکمت یار تین دن تک اسلام آباد میں قیام کے بعد واپس کابل لوٹ گئے۔ جہاں وہ بیس برسوں کی جلاوطنی کے بعد گزشتہ تین سال سے مقیم ہیں۔اسلام آباد کسی زمانہ میں حکمت یار کا ٹھکانہ نہیں دوسرا گھر تھا۔ آج بھی ان کی صاحبزادی اور درجنوں قریبی رشتہ دار او حلیف یہاں قیام پذیر ہیں۔ اسلام آباد میں قائم فکر گاہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹیڈیز نے حکمت یار کے ساتھ ایک محدود نشست کا اہتمام کیا

Read more

معیدیوسف کا کرن تھاپرکو انٹرویو

یہ کوئی معمولی اور روایتی انٹرویو نہیں تھا کیونکہ چودہ ماہ بعد وزیرعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویودینے کا فیصلہ کیا۔کرن ایک منجھے ہوئے اور نوکیلے سوال کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ پاک بھارت تعلقات کی باریکیوں سے بھی خوب واقف ہیں۔ معید یوسف کا یہ طویل انٹرویو کئی پہلوؤں سے اہمیت کا حامل ہے۔ اس انٹرویو میں پہلی بار کھل کر دلائل کے ساتھ پاکستان کا نقطہ

Read more

خواتین اور ہمارے سماجی رویے

موٹر وے پر ایک خاتون مسافر کے ساتھ جو گزری سو گزری لیکن اس سانحہ نے دنیا بھر میں پاکستان کو بری طرح رسوا کیا۔ دنیا کا کوئی بڑا اخباریا چینل نہیں جہاں اس حادثے کی بازگشت سنائی نہ دی ہو۔ اہل پاکستان رنجیدہ اور شرمندہ ہیں۔ یہ کوئی پہلا یا آخری واقعہ نہیں۔ہوس کے بھوکے، گھٹن زدہ اور قانون سے عاری معاشرے میں یہ ہر روز ہوتاہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ موٹر وے پر حادثے کا شکار ہونے

Read more

گلگت بلتستان کا الیکشن اور مستقبل

گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے تین ماہ میں الیکشن کرائیں۔ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم زور پکڑ چکی ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے منتخب ہونے کے قابل امیدواروں کا رجحان بڑھ چکا ہے۔عمومی طور پر گلگت بلتستان میں رائے عامہ اسلام آباد میں برسراقتدار جماعت کی حمایت کرتی ہے۔ گزشتہ تین الیکشن کا تجربہ تو ہی بتاتاہے۔ آج کل بھی مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر یا پھر سیاسی اور

Read more

کورونا :کیا کھویا کیا پایا

کورونا کی یلغار اگرچہ تھم چکی اور کاروبار حیات ازسرنو رواں دواں ہونے کو ہے، ذرا ٹھہریئے! یہ جائزہ لیتے ہیں کہ گزشتہ پانچ ماہ کے سفاک عہد میں ہم نے کیا کھویا کیا پایا یا سیکھا۔ ان چند ماہ میں دنیا نے دیکھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے خداؤں کے سر اس قدرتی وبا نے جھکا دیے۔ امریکہ، چین اور یورپ جیسی بڑی طاقتیں سر دیوار سے پھوڑتی رہیں لیکن مسئلہ کی جڑ پکڑ نہ پائیں۔ یہ حقیقت ایک بار پھر آشکا ر ہوئی کہ اس کائنات کو چلانے والی ذات سے رجوع کرنے اور دنیا کو امن و راحت کا گوارا بنانے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔

Read more

امریکہ اور چین تصادم کی راہ پر

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے گزشتہ ہفتے کے خطاب سے یہ آشکار ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری مسابقت کا میدان اب معیشت اور سفارت کاری نہیں بلکہ بدترین تصادم کی شکل اختیار کر رہا ہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ پومپیو نے جو کچھ کہا اس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکی صدر بش نے کہا تھا کہ دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے

Read more

ایران اور چین کا نیا اقتصادی اشتراک

ایران اور چین کے مابین طے پانے والے 25 سالہ اقتصادی اور اسٹرٹیجک اشتراک کے ایک معاہدے نے دنیا کو ششدر کردیا۔معاہدے کے تحت چین ایران کے قدرتی وسائل اور تیل کے ذخائر کو ڈیویلپ کرے گا۔ جواب میں ایران چین کو تیل اور گیس پر رعایتی نرخ اور ادائیگیوں میں تاخیر کرنے اور مقامی کرنسی میں ادائیگی جیسی چھوٹ دے گا۔ ان چینی منصوبوں کی حفاظت کے لیے 5000 چینی سکیورٹی اہلکاربھی ایران میں موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں

Read more

نیا پاکستان حقیقت کا روپ دھار رہا ہے

سیاست کا ہنگامہ ہر دم اس قدرکہرام مچائے رکھتا ہے کہ ملک میں جاری بے شمار مثبت سرگرمیاں اور اہم اسٹرٹیجک منصوبے زیر بحث ہی نہیں آتے جو امید کے دیے جلاتے ہیں اور مایوسیوں سے قوم کو نکال سکتے ہیں۔ اس کالم میں چند ایک ایسے منصوبوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو پاکستان کے بڑی معاشی قوت بننے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ حال ہی میں کوہالہ اور آزادپتن ہائیڈل پاور منصوبوں کا افتتاح

Read more

پاکستان کے لیے امکانات کا نیا جہان

ہمارا خطہ حالیہ چند ماہ کے دوران غیر معمولی تبدیلیوں سے گزراہے جن سے استفادہ کی صورت میں نہ صرف جیواسٹرٹیجک منظرنامہ میں پاکستان کی مرکزی حیثیت بحال ہو سکتی ہے بلکہ وہ ایک بڑی معاشی قوت کے طور پر بھی دنیا کے نقشہ پر ابھرسکتا ہے۔ چند ماہ بعد ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بے چین کیا کہ وہ افغانستان میں جلدازجلد اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑیں۔ فوجی انخلاء کر کے شہریوں کو باور کرائیں کہ جو کارنامہ سابق صدر بش اور بارک اوباما نہ سرانجام نہ دے سکے انہوں نے کر دکھایا۔

الیکشن میں ان کی کامیابی کا دار و مدار افغانستان میں امریکہ کی کامیابی قرارپایا تو پاکستان کے لیے امکانات کے نئے درچوپٹ کھل گئے۔ امریکہ او رطالبان کے درمیان پاکستان نہ صرف سمجھوتہ کرانے میں کامیاب ہوا بلکہ معاہدے کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی قطر میں موجود تھے۔ پاکستان کے حریف مذاکراتی میز تو درکنار، مذاکراتی عمل کے قرب وجوار میں بھی نہ پھٹک پائے۔ اس معاہدے نے عالمی فضا ہی بدل ڈالی۔ صدر ٹرمپ جو کل تلک دن رات پاکستان کو بے نقط سناتے نہ تھکتے، تعریف کے ڈونگر برسانے لگے۔

Read more

لداخ مودی کی سیاست کولے ڈوبے گا

چین کے ساتھ بھارت کی حالیہ ٹکر نے اس خطے میں ہی نہیں بلکہ عالمی سیاست کا منظر نامہ بھی بدلنا شروع کردیا ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان جنگ بندی ہوبھی جائے لیکن چینیوں کے ہاتھوں ہونے والی ہزیمت نے بھارتیوں کی روح پر گہرے زخم لگائے ہیں۔یہ حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ بھارت کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ چین سے لڑنے کی استعداد رکھتی ہے اور نہ سیاسی عزم۔ ایک بہت ہی مختلف چین سے بھارت کا واسطہ

Read more

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دم توڑتی سیاست

سیاحت کے شعبے کو دوبارہ کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اس کاروبار سے وابستہ افرد نے خوشی کے شادیانے بجائے ۔ اگرچہ طبی ماہرین کی رائے عمومی طور پرا س کے برعکس ہے لیکن لوگ بے روزگاری اور قرضوں تلے دب کر مرنے سے کورونا سے مقابلہ کرنے کا خطرہ مول لینا بہتر خیال کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں اور خاص طور پرآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کی

Read more

چین اور بھارت کا تنازعہ اورجنگ کے امکانات

بھارت اورچین کے مابین مدتوں سے منجمند سرحدی تنازع نے یک دم انگڑائی کیا لی کہ عالمی توجہ کامرکز بن گیا۔ پانچ مئی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چین اور بھارت کی مسلح افواج کے درمیان مقبوضہ لداخ میں دھینگا مشتی دکھائی گئی ۔ دو دنوں تک دونوں ممالک کے فوجی ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے زخمی کرتے رہے ۔ابھی تک دونوں ممالک کے درجن بھر فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read more

قبرستان کی خاموشی چھٹ رہی

احتیاطی تدابیرکے ساتھ زندگی کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوچکی ہیں۔ بازاروں کی چہل پہل اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں دیکھ کر رگ ویشے میں اتراخوف چھٹنا شروع ہوچکا ہے۔ سائنسدان بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس کے ساتھ نبھا کیے بغیراب چارہ نہیں۔ ویکسین بن ضرور جائے گی لیکن اس کے استعمال اور بعدازاں انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات کو جانچنے کے لیے وقت درکا رہوگا۔ کورونا کی مہلک وبا نے ایک بار پھر انسانوں کو باور کرایاکہ قدرتی آفت یا وبا رنگ، نسل، مذہب یا سرحد کا امتیاز نہیں کرتی۔

Read more

امریکی الیکشن میں چین موضوع کیوں؟

الیکشن کی گہماگہمی کے ہنگام امریکہ کی انتخابی مہم میں برسرپیکار دونوں جماعتیں داخلی مسائل پر گفتگو کے بجائے چین کے خلاف شمشیر لے کر میدان میں اتری ہیں۔ ووٹروں کو لبھانے کے لیے جس طرح دہلی اورممبئی کے گلی گوچے میں زہرا گلا گیا اب وہی منظر ورجینیا اور کیلی فورنیا کی سڑکوں پر دہرایا جا رہا ہے۔ جیسے اس ڈرامے کا سکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار کوئی ایک ہی ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین اپنے وسائل انہیں شکست دلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

Read more

لیبرپارٹی بھی دغا کرگئی

لیبر پارٹی کے نو منتخب سربراہ کیئر سٹارمر کے ایک بیان نے برطانوی سیاست ہی نہیں پاکستان میں بھی بھونچال پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا : کشمیر بھارت اور پاکستان کا مسئلہ ہے۔ برطانیہ میں شہریوں کو تقسیم کرنے کے لیے اسے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ حیرت انگیز طور پر پانچ اگست کے بھارتی اقدام کا بھی انہوں نے دفاع کیا۔ یہ جاننے کے باوجود کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی وحدت پر نقب لگایاگیا۔ اس کی داخلی خودمختاری کو

Read more

مساجد کھولنا کافی نہیں

حکومت اور علما کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے بعد مساجد میںجمعہ نماز اور تراویح کی مشروط اجازت مل چکی ہے۔ صدر پاکستان جناب عارف علوی نے علما کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور انہیں بیس نکاتی مشترکہ ایجنڈے پر راضی کرلیا جو کہ ایک قابل تحسین پیش رفت ہے۔ ناجانے کیوں گزشتہ ہفتے چیئر مین رویت ہلال کمیٹی جناب مفتی منیب الرحمان نے تمام مذہبی طبقات اور حکومت سے مشاورت کے بنا یکطرفہ طور پر مساجد کھولنے

Read more

رپورٹ کیا ہے طلسم ہوش ربا ہے

 وزیراعظم عمران خان مسلسل ایسے اقدامات کا اعلان کررہے ہیں جو پاکستان کے غریب اور مفلس طبقات کو ریلیف پہنچانے کا باعث بنیں۔ ان کا ہر خطاب نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے اور روساء ملک کو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے شہریوں کی مدد پر ابھارنے پر مشتمل ہوتاہے۔ اگروزیراعظم کے اعلان کردہ پروگراموں پر شفافیت سے عمل درآمد ہوگیا تو بڑی حد تک محروم اور مجبور طبقات کو دووقت کی روٹی دستیاب ہوجائے گی۔

Read more

غریبوں کا وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان مسلسل ایسے اقدامات کا اعلان کررہے ہیں جو پاکستان کے غریب اور مفلس طبقات کو ریلیف پہنچانے کا باعث بنیں۔ ان کا ہر خطاب نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے اورروساء ملک کو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے شہریوں کی مدد پر ابھارنے پر مشتمل ہوتا ہے۔اگر وزیراعظم کے اعلان کردہ پروگراموں پر شفافیت سے عمل درآمد ہوگیا تو بڑی حد تک محروم اور مجبور طبقات کو دووقت کی روٹی دستیاب ہوجائے گی۔ آٹے اورشوگر

Read more

یہ وقت بھی گزرجائے گا

گزشتہ چندہفتوں میں دنیا کی ہیت ہی بدل گئی۔ عالم انسانیت پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے ۔رنگ ونسل ،امیر غریب کی تمیز باقی نہ رہی۔ گھروں میں لوگ محصور ہوگئے اور شہر سنسان۔ گویا کہ قیامت سے پہلے قیامت برپا ہوچکی ہو ۔ تین چار ہفتوں کی تنہائی نے انسانوں کو اپنے طرزفکر اور رویوں پر ازسر نو غور کا موقع بھی دیا ۔ آخر ایسا کیا ہوا کہ بنی نوع انسان پر ایک عالمگیر افتاد آن پڑی ۔ ایک

Read more

کرونا وائرس ہے یا حیاتیاتی ہتھیار

یورپ اور چین پر ہو کا عالم طاری ہے۔ کرونا وائرس نے ایک عالم کو ہیبت زدہ کردیاہے ۔ہلاکتوں کی تعداد ہزار وں تک پہنچ چکی ہے۔کرونا ایک وائرس نہیں بلکہ ایک ایسی وبا ہے جس کی معلوم انسانی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔شرق سے غرب اور شمال سے جنوب تک جس نے یکساں خلق خدا کو خوف و ہراس کا شکار کیا۔ عام وخاص سب ہی اس کے خوف سے ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔ امیر وغریب ، ترقی یافتہ

Read more

عورتوں کا دن : سماجی اور فکر ی تبدیلی درکار ہے

کل دنیا بھر میں عورتوں کا دن منایاگیا۔ عورتوں کی عظمت، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ان کی ترقی او رخوشحالی کے لیے نت نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس کے برعکس پاکستان میں اس موضوع پر بہت ہی منفی انداز میں لے دے ہورہی ہے۔دنیا جہاں کے مسائل اور موضوعات چھوڑ کر لکھاری، خطیب اور صحافی سارا زوربیان یہ ثابت کرنے پر صرف کررہے ہیں کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ ہماری

Read more

صدی کی سب سے بڑی ڈیل

امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کوبلامبالغہ اس صدی کی سب سے بڑی ڈیل قراردیا جاسکتاہے۔نظریاتی ، سیاسی اور مذہبی نقطہ نظر سے متحارب فریقین بالاخر مذاکراتی میزپر بیٹھے۔ دودہائیوں تک سائے کی طرح ایک دوسرے کا تعاقب کرنے والے گروہوں نے لگ بھگ ایک لاکھ شہریوں کا خون بہایا۔ ماضی کے قیدی بننے کے بجائے انہوں نے زمینی حقائق کو تسلیم کیا اور قطر کے درالحکومت دوحہ میں بقائے باہمی کا معاہدہ کرلیا۔ ایک ایسا معاہدہ

Read more

صدر ٹرمپ ہندو سے محبت کرتے ہیں

2016 ء کی صدراتی الیکشن مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: میں ہندو سے محبت کرتاہوں۔یہ بیان دراصل بھارت کی ہندو اکثریتی آبادی کا دل لبھانے کی ایک کامیاب کوشش ہی نہیں بلکہ امریکہ میں آباد بھارتی ہندووں کے ووٹ بٹورنے اور سیاسی حمایت یقینی بنانے کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔وزیراعظم نریندر مودی اور اورصدر ٹرمپ کے مزاج اور اسٹائل میں کئی ایک مماثلتیں ہیں۔ دونوں اپنی ذات کے سحر میں گرفتارہیں۔ شہرت اور عوامی پذیرائی ان کی کمزوری

Read more

اوآئی سی کا خاتمہ بالخیر

اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں نائجر میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ایک ایسااجلاس برپا ہونے کوہے جو اس تنظیم کے عملاً خاتمہ بالخیر پر بھی منتج ہوسکتاہے۔افسوس! اس کا سبب کشمیر بننے جارہاہے۔گزشتہ برس پانچ اگست کو کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان نے بھرپورکوشش کی کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس طلب کرکے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی اقدامات کی مذمت کی جائے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے

Read more

ایران تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی افسوسناک ہلاکت نے خطے پر جنگ کے سائے لہرا دیئے ہیں۔ایرانی لیڈرشپ دکھی ہے اور سخت غصے میں بھی۔ انہوں نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیاہے۔تازہ امریکی فوجی کمک کویت پہنچ چکی ہے۔ دونوں ممالک بتدریج جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ ایک غیر معمولی جنگ ہوگی جو ضروری نہیں کہ صرف ایران اور امریکہ

Read more

بھارتی شہریت کا نیا قانون اور پاکستان

بھارت میں شہریت کے نئے قانون نے کہرام مچا دیا ہے۔ ملک گیر سطح پر مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ مسلسل دراز ہوتاجارہاہے۔ مسلمان‘ جو اس قانون سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں نہ صرف سراپہ احتجاج ہیں بلکہ انصاف پسند ہندو اور سکھ بھی ان کے ہم آواز ہیں۔ پولیس نے جامعہ ملیہ کے طلبہ پر تشدد کیا تو بھارت کے طول وعرض میں صدائے احتجاج بلند ہوئی۔بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے لاکھوں افراد کے ایک

Read more

ایٹمی قوت جو بھیک مانگ کر گزارا کرتی ہے

ہفتہ رفتہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع پر جو ہنگامہ برپا ہواس سے ملک کی جگ ہنسائی خوب ہوئی۔ شکرہے کہ عدالت عظمیٰ نے اسے خوش اسلوبی سے حل کردیا ورنہ ناجانے آج کیا منظرنامہ ہوتا ۔ پاکستان کے شہری اس طرح کے ہنگاموں کے عادی ہیں لیکن دنیا یہ تماشا دیکھ کرگھبراجاتی ہے۔ وزیراعظم لیاقت علی خان چار برس دوماہ تک وزیراعظم رہے۔ ان کی شہادت کے بعد سات برسوں میں چھ وزراعظم تبدیل

Read more

کشمیر اب بھی زندہ ہے

ایک سو بارہ دن گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی صورت حال میں کوئی جوہری تبدیلی نہیں آئی۔ بھارتی حکومت کا دعوی ہے کہ کرفیو اٹھایاجاچکا ہے۔ باوجود اس کے فوجی محاصرے کی سی کیفیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔اگرچہ شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا نہیں جاتا لیکن ہر گلی او رمحلے کی نکڑ پر سپاہیوں کی کھڑی ایک ٹولی کرفیو لگانے یا راہگیروں کو زدکوب کرنے کے لیے ہر وقت حکم کی منتظر رہتی ہے۔ انٹرنیٹ تو

Read more

وہ رہبر ہے کہ رہزن ہے کروں یہ فیصلہ کیسے

مولانا فضل الرحمان لاؤلشکر سمیت اسلام آباد میں فروکش ہوچکے۔ میڈیا جسے لوگ جبری زباں بندی کا طعنہ دیتے تھے‘دن رات مولانا اور ان کے دھرنے کی کوریج کرتاہے۔ بہت سارے ان کی دانش اور حکمت کے گیت بھی گاتے ہیں۔ حزب اختلاف جماعتوں کے لیڈر بھی مفت کا ہجوم دیکھ کر مولانا کے ساتھ کنٹینر پر چڑھ گئے۔ سیکولر، لبرل ، دائیں اور بائیں بازو کی تفریق مٹا کر مولانا کے دربا ر میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں۔ کوئی

Read more

کشمیر کا مسلہ آزادی مارچ نے دبا دیا

داخلی سطح پر اتحاد ویکجہتی کی جس قدر ضرورت آج ہے اس کا اندازہ ان حقائق کے سرسری جائزے سے کیا جاسکتاہے۔خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔بھارتی فوج کے سربراہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وزیر خارجہ جے شنکر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے زیر انتظام علاقوں کو واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے حالات جوںکے توں ہیں بلکہ شہریوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ عالمی

Read more

محدود جنگ کا دائرہ پھیل نہ جائے

کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی لگ بھگ محدود جنگ کی شکل اختیار کرچکی ہے۔گزشتہ دودنوں میں وادی نیلم میں چھ افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔ کل کے واقعے میں یہ تعداد مزید بڑھی ہے۔گزشتہ دس ماہ کے دوران پچاس سے زائد شہری بھارتی فائرنگ سے شہید ہوئے اور کروڑوں روپے کے مکانات اورہرے بھرے بازار تباہ ۔ فائرنگ کا کوئی معقول جواز نہیں‘ سوائے پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کے یاپھر اپنی ناکامیوں کا غصہ بے گناہ شہریوں

Read more

میرپور پھر ابھرے گا

میرپور اور بھمبر اور شمالی پنجاب کے ضلع جہلم میںآنے والے لرزا خیز زلزلے نے ٹھیک تیرہ برس قبل آنے والے زلزلے کی یادیں تازہ کیں۔ اگرچہ جاں بحق افرادکی تعداد 40 سے کم ہے لیکن بنیادی ڈھانچے بالخصوص نجی املاک کو پہنچنے والا نقصان ہمارے تصور سے بھی باہرہے۔ ہرا بھرا گاؤں جاتلاں جو کل تک میرپور کا ایک خوشحال علاقہ کہلاتا تھا آج لگ بھگ مکمل طور پر اجڑچکا ہے۔ لوگ صدمے اور گہرے دکھ کی کیفیت میں

Read more

عمران خان ، اسلام اور کشمیر

وزیراعظم عمران خان کا ہفتے بھر کا دورہ امریکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب سے تمام ہوا۔ پاکستانی لیڈر کی سطح سے اوپر اٹھ کر وہ عالمی رہنما کے طور پر سامنے آئے جو مسلمانوں کے جذبات ، احساسات ہی نہیں بلکہ ان کی محرمیوں اور تحفظات کا بھی حقیقی ترجمان ہے۔ اسلام کی حقیقی تصویر عمران خان نے دنیا کے سامنے جس جرأت مندانہ اور مدلل انداز میں پیش کی اس نے اہل پاکستان کو دہائیوں کی

Read more

عمران خان امریکہ میں

وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں خطا ب کا دنیا بھر میں شدت سے انتظار ہورہاہے۔انہوں نے کئی بار کہا کہ وہ ایک غیر معمولی خطاب کرنے جارہے ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرسکتاہے۔سری نگر سے فہد شاہ جو عالمی جرائد ورسائل کے لیے لکھتے ہیں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کشمیری یہ خطاب سننے کے منتظر ہیں اور ان کی امیدیں بڑھ چکی ہیں۔ وزیراعظم عمران

Read more

کشمیر : دنیا بول اٹھی

بالاخردنیا کا ضمیر جاگنا شروع ہوگیا اور کشمیر ہر سطح پر زیر بحث آنے لگا ۔ ملالہ یوسف زئی نے کشمیر پر چند ایک ٹویٹ کیے تولاکھوں لوگوں نے اسے پڑھا اور شیئر کیا۔ نوبل انعام یافتہ عالمی شہرت کی حامل ملالہ نے کشمیر یوں پر گزرنے والی قیامت کا دردبھرے اور موثر انداز میں ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ٹرولرز نے ایک کہرام مچادیا۔جوابی یلغاراور انہیں آئینہ دکھانے کی کوشش میں کشمیر خوب اجاگر ہوا۔ اسلام

Read more

کشمیر: چھ ہفتے کرفیو اور محاصرہ

بھارت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ڈھٹائی سے وہ فسطائی حربے استعمال کیے جارہاہے۔کرفیو اورمحاصرے میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتاجارہاہے۔ محرم الحرام میں کرفیو کی سختیاں اور سوا ہوچکی ہیں۔ محرم ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہدپر ابھارتاہے۔ بالخصوص ظالم حکمرانوں کو امام عالی مقام حسین ابن علیؓ نے کربلا کے میدان میں بے سازوسامانی کے عالم میں نہ صرف چیلنج کیا بلکہ آپ ؓ وقت کی ایک بہت بڑی عسکری اور سیاسی قوت سے ٹکرا

Read more

کشمیر: سانجھے دکھ

اہل پاکستان نے غم کی اس گھڑی میں کشمیریوں سے غیر معمولی یکجہتی کا اظہار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔وزیراعظم عمران خان سمیت حکومت ، عسکری لیڈرشپ اور عوام نے کشمیریوں پر گزرنے والی قیامت کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ اس سانجھے دکھ کو بانٹنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ گزشتہ جمعہ کو آزادجموں وکشمیر کے جھنڈے تھام کر لازوال محبت اور اخوت کے جذبے کو ایک بار پھر دہرایا۔ آزادی اور مزاحمت کی کہانی کی طرح

Read more

کشمیر ایک بار پھر دوراہے پر

بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں ترمیم اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے مرکزی حکومت کے تابع کرنے کے اقدام نے صرف کشمیریوں کو زبردست اشتعال میں ہی مبتلانہیں کیا بلکہ بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ کشمیر کے عوام گزشتہ چھ دنوں سات دنوں سے مکمل لاک ڈاؤن اور محاصرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بیرونی دنیا تک انہیں ر سائی نہیں حتی کہ مقامی اخبارات تک نہیں چھپ پارہے۔

Read more

کشمیر پر بھارت کا نیا گیم پلان

کشمیر سے آنے والی اطلاعات نے پاکستان میں اضطراب ہی نہیں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کردی ہے۔ بھارتی کانگریس ہی نہیں کشمیر کے آخری مہاراجہ ہری سنگھ کے صاحبزادے کرن سنگھ نے بھی بھارت کی مرکزی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے چھیرچھاڑ نہ کرے۔ بھارت نواز کشمیری جماعتوں میں بھی سراسیمگی پائی جاتی ہے۔ عمرعبداللہ کہتے ہیں کہ انہیں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود کچھ بتایانہیں جارہا۔ ہنگامی بنیادوں پر کشمیر سے دولاکھ

Read more

عمران خان ٹرمپ ملاقات: پاکستان کیا چاہتاہے؟

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی کہانی تو اگلے چند دنوں میں آشکار ہوگی لیکن باخبر ذرائع کا خیال ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کا ایک نیا باب رقم پرآمادہ ہوچکے ہیں جس کی اساس باہمی تعاون اور شراکت داری بتائی جاتی ہے۔ افغانستان جوباہمی تعلقات میں بگاڑ کا سب سے بڑا محرک تھا اب تعلقات کی بحالی اور ان میں گہرائی پیدا کرنے کا محرک بن رہاہے۔ سوال یہ ہے کہ

Read more

گھر ہے، یتیم خانہ نہیں – مکمل کالم

شہزاد لطیف سے نوجوانوں کی ایک تربیتی ورکشاپ میں ملاقات ہوئی۔ کیری ڈبے سے وہ اترا اور دن بھر ورکشاپ میں جاری سرگرمیوں میں مصروف رہا۔ ہنستا اور کھیلتا ہمجولیوں کے ساتھ لیکن دوسروں سے الگ تھلک دکھتا۔ اچانک سنجیدہ ہوجاتا۔ گہری سوچ میں ڈوب جاتا۔ سیکھنے اور سمجھنے کی جستجو میں دوسروں پر اکثر سبقت لے جاتا۔ انتظامی کاموں میں ہمارا ہاتھ بٹاتا۔ سرے شام نوجوان گھروں کو لوٹنے لگے تو ڈرائیور اسے لینے آیا۔ سوٹڈ بوٹڈ شہزاد لطیف

Read more

سب اچھا سمجھنے والوں کو خبر ہو ، بازی پلٹ رہی ہے

مریم نوازشریف کی ویڈیو لیک نے بازار سیاست میں ایک بارپھر ہلچل مچادی ۔شفاف اور غیر جانبدارنہ تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ایک دن ضرور ہوگا ۔لیکن فی الحال مریم نواز عدالتی نظام کی شفافیت اور نوازشریف کے مقدمہ کو ایک بار پھر ملک گیر سطح پر زیر بحث لانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔نوازشریف کا مقدمہ سیاسی ہے یا قانونی۔ یہ وہ بیانیہ ہے جس پررائے عامہ تحریک انصاف اور نون لیگ کی قسمت کا فیصلہ

Read more

افغانوں سے نفرت نہیں محبت

پاک افغان کرکٹ میچ نے سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے سخت گیر عناصر کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کردیا۔ چند ایک شر پسند یا ممکن ہے سپانسرڈ افغان شہریوں نے پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے ساتھ بدسلوکی کی ہو۔لیکن ملک کے طول وعرض میں ’’نمک حرام‘‘ کے طعنوں کا طوفان اٹھادینا کہاں کی دانشمندی اور انصاف ہے؟افغان ذرا سی اپنی مرضی کیا کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کے تن وبدن میں آگ لگ جاتی ہے۔ اکثر کہتے

Read more

امام بخاری کے دیس میں چند روز

ازبکستان کا سفر کریں اورامام بخاری کے مرقد پر حاضری دیں نہ بخارامیں ان کی جائے پیدائش کی زیارت کریں تو دل کوقرار کیسے آئے۔ بخارا کے چپے چپے پر تاریخ رقم ہوئی۔ اس کے درویوار شاندار روایات اور تہذیب کے امین ہیں۔ گزرے زمانے کے اثرات اور شواہد اب بھی شہر کے ہر ایک حصے پر ثبت ہیں۔ صدیوں پرانی عمارتیں، میوزیم، مساجد، مدارس، پارک اور بازار اس شہرکے جاہ وجلال کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ یہ امر باعث مسرت ہے کہ سرکار نے ہر عمارت اور مقام کو محفوظ بنانے، اس کی روایتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے روپیہ پانی کی طرح بہایا۔

Read more

چین کے مسلمانوں سے متعلق خطرناک اطلاعات

مغربی ممالک اور خاص کر امریکہ میں چین کے مشرقی ترکستان میں آباد مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر نہ صرف ذرائع ابلاغ تشویشناک خبروں اور تبصروں سے اٹے پڑے ہیں بلکہ پارلیمان میں بھی یہ مسئلہ زیر بحث ہے۔ حتیٰ کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی بیجنگ سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کو عید کا تہوار آزادی سے منانے کی اجازت دے۔ دنیا کی کئی ایک نامور مسلمان شخصیات اور تحریکیں بھی یوغر مسلمانوں کے تحفظ کے

Read more

اب مودی سرکار سے کیسے نمٹیں؟

ٹھیک تین دن بعد نریندر مودی بھارت کے راج سنگھاسن پر فائز ہوں گے۔انہوں نے الیکشن میں کانگریس کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیااور نہرو خاندان کو اقتدار کی غلام گردشوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔کانگریس اور اس کے حامی زخم چاٹ رہے ہیں۔عمران خان کہتے تھے کہ الیکشن میں وہ سونامی لے کرآئیں گے ۔ حقیقی سونامی مودی نے بھارت میں لاکر دکھایا۔ سیکولر بھارت کے علمبردار وں کے لیے مودی کا دوبارہ برسراقتدار آجانا ایک بھیانک

Read more

ایران پر امریکی حملہ: پاکستان کیا کرے

بظاہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے امکانات کو مسترد کیا ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی تیاریوں سے یہ قیاس کیاجاسکتاہے کہ ایران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مرحلہ آن پہنچاہے۔ امریکہ اور ایران دونوں رفتہ رفتہ ایک بند گلی میں داخل ہوتے جارہے ہیں جہاں سے نکلنا محال ہے۔امریکی کانگریس اور میڈیا میں ایران پر حملے کے نتائج وعواقب زیر بحث ہیں۔ خطے میں عدم استحکام پھیلانے، شدت پسندوں کی حمایت کرنے اور

Read more

بھارتی الیکشن میں کون جیتے گا؟

لگ بھگ پانچ ہفتوں اور سات مرحلوں پر محیط بھارتی الیکشن جلد تمام ہونے کو ہیں۔ سروے ، میڈیا پولزہوں یا مبصرین کے تجزیہ وہ سب باور کراتے ہیں کہ اس مرتبہ مقابلہ کانٹے دار ہے۔ گزشتہ عام الیکشن کے برعکس نریندر مودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کے واضح اکثریت حاصل کرنے کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔ امکان ہے کہ گزشتہ الیکشن میں حاصل کردہ نشستوں میں سے وہ نوے کے لگ بھگ کھو دے گی۔ نہرو خاندان کے وارث راہول

Read more

نوازشریف : قیدی نمبر 4470

میاں محمد نوازشریف کوکل سے کوٹ لکھپت جیل کی قیدتنہائی ایک پھر کاٹنے کو دوڑے گی۔ عارضہ قلب، گردوں کی بیماری، ڈپریشن اور ہائی بلیڈ پریشر جیسے جان لیوا مریض کوقیدی نمبر 4470 کہہ کر پکارا اور لکھاجائے گا۔گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران نون لیگ بظاہر خاموش رہی لیکن وہ مسلسل داخلی مشاورت اور تنظیمی معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف رہی۔ شہباز شریف ‘جو پارٹی کے صدر ہیں لندن پرواز کرگئے۔ مبصرین کی رائے ہے کہ وہ لندن

Read more

کنٹرول لائن پر جاری تجارت پر بھی پابندی

لگ بھگ دس برس کے بعد لائن آف کنٹرول پر جاری تجارت کو بھی بھارت کی وزارت داخلہ نے بند کردیا۔ تجارت کی معطلی سے کروڑوں روپے مالیت کا سازوسامان لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کھڑے ٹرکوں میں لدا ہوا تباہ ہوگیا۔پہلے سے مالی مشکلات سے دوچار تاجروں کو زبردست معاشی دھچکا لگا۔بھارتی حکومت کے اس فیصلے پر نہ صرف جموں وکشمیر کے دونوں حصوں بلکہ پاکستان اور خود بھارت میں بھی زبردست ناپسندیدگی کا اظہارکیاگیا۔ حریت کانفرنس کے

Read more

تحریک انصاف سے سبق سیکھیں

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کرکے اچھا کیا۔ اسد عمر کی تبدیلی سب سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ تھا۔وہ پارٹی کے چہیتے تھے۔ وزیراعظم انہیں امرت دھار کی طرح استعمال کرنا چاہتے تھے۔افسوس! آٹھ ماہ میں وہ عوام کو راحت پہنچانے میں بری طرح ناکام رہے۔ مہنگائی کے طوفان نے اسد عمر ہی نہیں بلکہ پارٹی کی نیک نامی کو بھی خش وخاشاک کی طرح بہا دیا۔ ایک مختصر سے وقت میں حکمران جماعت اور وزیراعظم عمران خان

Read more

ہزارہ برادری کاآخر جرم کیا ہے

کوئٹہ میں ایک بار پھر بے گناشہریوں کو خون میں نہلایا گیا۔ شہید ہونے والوںمیں سے اکثر کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ٹی وی سکرین پر بکھری ہوئی نعشیں، اجڑی ، زخمی عورتوں اور بچوں کو دیکھ کر کون ہے جس کے آنسونہ ٹپکے ہوں۔ دل دکھ اور غم سے بھرآیا نہ ہو۔مظلوم اور مجبور ہزارہ گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گردوں کے ہاتھوں بری طرح کچلے اور مسلے جارہے ہیں ۔خوف اور دہشت سایہ کی طرح ان کا تعاقب

Read more

لمبی ہے غم کی شام پر مگر شام ہی تو ہے

گزشتہ کالم میں پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی تو احباب نے جوابی تبرہ بازی میں طعنہ دیا کہ تبدیلی سرکار کو لانے والے کاروان کے ہمرکاب تبدیلی کا ڈھول پیٹنے اور وطن عزیز کی تقدیر بدلنے کی نوید سنانے والوں میں آپ بھی پیش پیش تھے۔ بہت سے سیاسی کارکنوں ہی نہیں بلکہ لیڈروں کا بھی خیال ہے کہ میڈیا کا مکو ٹھپاگیا لہٰذا وہ حکومت گرانے یا کم ازکم اسے ناکام ثابت کرنے پر

Read more

جاپان کی قید میں میرے ابا

ابا بہت کم گوشخصیت کے مالک تھے لیکن ان کا رعب اور دبدبہ اس قدر تھا کہ جہاں وہ بیھٹتے، ہم بہن بھائی وہاں سے کھسک جاتے۔ بازار میں دیکھتے تو راستہ بدل لیتے۔ نوے سال کی عمر کو پہنچے تو ابا کی ہمارے ساتھ دوستی شروع ہوگئی۔ موڈ خوشگوار ہوتا تو لمبی گفتگو کرتے۔ جس کا زیادہ تر حصہ ٹھیٹھ پنجابی پر مشتمل ہوتا جو انہوں نے سنگاپور میں اس وقت سیکھی جب وہ جاپان کے خلاف لڑتے ہوئے قیدی بنادیئے گئے تھے۔

انہیں اس جہان فانی سے کوچ کیے کئی برس بیت چکے لیکن ان کی یادیں اورباتیں دل ودماغ پر آج بھی نقش تازہ کی طرح ثبت ہیں۔ ایک لمحے کو بھی وہ دل ودماغ سے اترے نہیں۔

اباجی کوئی زیادہ پڑھے لکھے نہ تھے۔ ہمارے گاؤں سون ٹوپہ میں 1908 ء میں راجہ پونچھ بلدیو سنگھ نے پرائمری سکول قائم کیا تو اس خطے میں علم کا نور پھیلنا شروع ہوا۔ بلدیو ایک چالاک حکمران تھا۔ اس نے انگریزوں سے مل کر پونچھ جاگیرشاہی ریاست تسلیم کرالی تھی۔ وہ ایک اعلی درجے کا منتظم اور شہ دماغ تھا۔ مقامی لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دے کر رام کرتا تاکہ کسی بھی متوقع سیاسی بحران میں وہ اس کا ساتھ دیں۔ اس کے دور میں کئی ایک انتظامی عہدوں پر بھی مسلمانوں کو فائز کیاگیا۔

Read more

جناب وزیراعظم: اب اتنا نہ رلاؤ

تحریک انصاف کی حکومت کا ہنی مون پریڈ تمام ہوچکا۔ کارکردگی دکھانے اور عوام کو راحت پہنچانے کا مرحلہ شروع ہوچکاہے۔ حالیہ چند ماہ کے دوران عمومی طورپر غیر مقبول حکومتی فیصلوں پر شہریوں نے احتجاج یا ناراضی کا اظہار کرنے سے گریز کیا ۔ حکومت کو معاملات سمجھنے اور رفتہ رفتہ ایسے اقدامات کرنے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جائیں کا بھرپور موقع دیاگیا۔لیکن اب رفتہ رفتہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا نظر آرہاہے۔ ہوش

Read more

اور اب لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی

جماعت اسلامی کے بعد جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی سیاسی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ بھارتی سرکار رفتہ رفتہ دیگر سیاسی جماعتوں اورلیڈروں کے گرد بھی شکنجہ کس رہی ہے۔ سیّد علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق بھی مسلسل زیر عتاب ہیں۔ ریاستی اسمبلی تحلیل کرکے گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی بائیس برس قبل عسکریت سے لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے۔باوجود اس کے جماعت اسلامی کے دو سو سے زائد لیڈر اور کارکن زیر حراست

Read more

پانی کے لیے ترستا میرپور

ڈھائی بلین ڈالر کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے مجوزہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے خلاف جاری مہم محض اتفاق نہیں بلکہ اس کا ایک طویل اور تلخ پس منظر ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کا وہ شہر ہے جس کے سینے پر ساٹھ کی دہائی میں منگلاڈیم تعمیر کیا گیا۔ ہزاروں خاندان اجڑے۔ آباواجداد کی قبریں پانی میں بہہ گئیں۔ مساجد، خانقاہیں اور درجنوں درگاہیں بھی جو شہریوں کی عقیدت اور محبت کا مرکز ومحور تھیں دیکھتے ہی دیکھتے

Read more

پاکستان پر قدرت مہربان ہورہی ہے

اگرچہ گزشتہ چند ہفتے پاک بھارت تناؤ کی نذر ہوگئے لیکن اس دوران پاکستان کی ہیت مقتدرہ کو سرجوڑ کر بیٹھنا پڑا۔ انہیں طویل عرصہ سے گومگوں کی پالیسی سے نکل کر اہم اسٹرٹیجک فیصلے کرنے کا موقع ملا۔ پاکستان نے بطور ریاست اپنی سرزمین کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا عزم پوری قوت سے دہرایا۔ اگرچہ ایسے اعلانات پہلے بھی بہت کیے جاچکے لیکن اب کی بار محسوس ہوتاہے کہ حکومت، عسکری لیڈرشپ، سیاسی پارٹیاں اور سماج کی قوت برداشت جواب دے چکی اور وہ کالعدم تنظیموں کا وجو دمزید گوارا کرنے کو تیار نہیں۔

حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما نے پیغام پاکستان کے عنوان سے متفقہ طور پرنان اسٹیٹ ایکٹرز کے وجود کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردے کر ریاسست کے ہاتھ مضبوط کیے ہیں۔ اتفاق سے پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دوران ہی سیکرٹری خزانہ نے ”تبدیلی سرکار“ ہی نہیں بلکہ راولپنڈی کی مقتدر قوتوں کو بھی آگاہ کیا کہ فنانشنل ایکشن فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرسکتی ہے اگر کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اور نظر آنے والے اقدامات نہ کیے گئے۔

Read more

جنگ کا خطرہ ٹلا ہے‘ ختم نہیں ہوا

بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد جنگ کا خطرہ بڑی حد تک ٹل چکا لیکن کشیدگی نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔لائن آف کنٹرول پر جنگ کاسا سماں ہے۔ بھمبر سے لے کر نیلم ویلی تک کا سارا علاقہ شدید گولہ باری کی زد میں ہے۔ معمر حضرات بتاتے ہیں کہ اس قدر شدت کی فائرنگ اور گولہ باری انہوں نے 1965ء کی جنگ میں بھی سنی نہ دیکھی۔ ذرائع ابلاغ کنٹرول لائن کے گردونواح میں

Read more

اب محمد بن سلمان بھی پاکستان آرہے ہیں

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی رواں ہفتے پاکستان آمدکو غیر معمولی اہمیت کا دورہ سمجھاجارہا ہے۔وہ سعودی عرب میں اس وقت سب سے طاقت ور اورتیزی سے فیصلے کرنے اور ان پر عمل درآمدکرانے والی شخصیت کی شناخت رکھتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور اسٹرٹیجک تعلقات کی وہ تجدید کرنے آرہے ہیں۔ گزشتہ دس بارہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں سرد مہری آچکی تھی۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد

Read more

پاکستان اصل کی طرف لوٹ رہاہے

گزشتہ چند ہفتوں میں حکومت پاکستان نے متعدد ایسے فیصلے کیے جو پاکستان کی لیڈرشپ اور اس کے اداروں کی خوداعتمادی کے مظہر ہیں۔ سیاحت کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچ کر ویزہ حاصل کرنا یا پھر آن لائن ویزہ جاری کرنے جیسے اقدامات کا اعلان غیر معمولی قوت فیصلہ اور اعتماد کی علامت ہے۔ سیاح تو دور کی بات پاکستانیوں کے بیرون ملک دوستوں اور شراکت داروں کے لیے کل تک ویزہ لینا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا۔ امکان

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور گلگت بلتستان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے بارے میں پائی جانے والی بحث کو سترہ جنوری کو اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔ تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے لکھا: 1۔گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کی موجودہ حیثیت میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ 2۔گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کی آئینی حیثیت استصواب رائے سے طے کی جائے گی۔ 3۔ا ستصواب رائے کے انعقاد تک حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو حقوق دینے کی پابند ہے۔

Read more

خطے کا بدلتا منظر نامہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے خصوصی نمایندے عمر داؤدزئی نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ پاکستان افغانستان میں بحالی امن کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستانی رویہ تبدیل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ افغانستان کے امن اور مذاکرات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں اس طرح پاکستان کے ساتھ مختلف امورپر بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ قبل ازیں افغان

Read more

ٹرمپ عمران خان ملاقات زیادہ دور کی بات نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہمارے وزیراعظم عمران خا ن کی طرح رجائیت پسند ، دبنگ اور یوٹرن کی ماہر شخصیت ہیں۔گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ میں پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔ یہ ملاقات اب زیادہ دور کی بات نہیں۔ اسی سانس میں ٹرمپ نے امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے اسے درست اقدام قراردیا۔انہوں

Read more

کوہالہ ہائیڈل پاور منصوبہ بھی نہ شروع ہو سکا

دار الحکومت مظفر آباد میں گذشتہ چند ماہ سے شہری کوہالہ ہائیڈل پاور منصوبے کے موجودہ ڈِزائن کو تبدیل کرانے کے لیے احتجاجی مہم چلا رہے ہیں۔ ڈھائی بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز، دسمبر 2018ء تک شروع ہونا تھا جو عوامی احتجاج کے باعث تعطل کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کے تحت براہ راست سرمایہ کاری کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

Read more

اور پھر میاں نوازشریف جیل چلے گئے

میاں محمد نوازشریف کے جیل چلے جانے کا دکھ نون لیگ والوں کی طرح مجھے بھی بہت ہے۔ وہ اس ملک کے تین بار وزیراعظم رہے۔اسی کی دہائی سے ایک ہنگامہ شب وروز برپا رہا اورمحمد نواز شریف کا ڈنکا لگ بھگ چالیس برس تک بجتارہا۔ اب قیدی نمبر 4470 کو دیکھ کر دل خوف سے لرز اٹھتاہے۔ ان کا مقدمہ حتمی طور پر کیا رخ اختیار کرے گا ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔عدالت سے ریلیف ملنے کا امکان

Read more

آج بے نظیر بھٹو بہت یادآئیں

لیاقت باغ راولپنڈی کے بغلی دروازے سے کل گزر ہوا تو محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر دیکھ کر ٹھٹھر گیا۔ دسمبر کی ایک سرد شام تھی لیاقت باغ کے جلسے سے خطاب کے بعد محترمہ گھرلوٹ رہی تھیں کہ بے رحم قاتلوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور ان کی روح مالک حقیقی سے جاملی۔ ان کی شہادت نے ملک بھر میں کہرام مچا دیا۔ آہ و زاری میں دوست دشمن کی تمیز نہ رہی۔ ہر آنکھ نم اور

Read more

وزیراعظم عمران خان کی جیل

قرائن سے یہ قیاس کرنا مشکل نہیں کہ جیلوں کے دروازے چوپٹ کھلنے کو ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے مرتکب افراد کو حوالات میں بند کرنے کا خواب پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ چنانچہ پاکستان کی سیاست میں ٹھہراؤ کے بجائے بھونچال کی کیفیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری لنگوٹ کس کر میدان میں اتر چکے ہیں۔ حکمران جماعت کو وہ کم اور اداروں کو زیادہ لتاڑ رہے ہیں۔ میاں محمد نوازشریف

Read more

مودی سرکار کو پہلادھچکا

وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ہاتھوں ہونے والی عبرت ناک شکست نے بھارتی سیاست میں زبردست بھونچال پیداکردیا ہے۔ ناقابل شکست بی جے پی حکومت زخم خوردہ ہے اور اس کی مسلسل انتخابی فتوحات کا سحر قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس ایک بار پھر ابھر رہی ہے۔وہ ایک متبادل لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیںجو ایک ایسے بیانیہ رکھتاہے جسے بھارت

Read more

اورگلگت بلتستان صوبہ نہ بن سکا؟

گلگت بلتستان کی رائے عامہ اور سیاستدان غم وغصے سے لال پیلے ہورہے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں دغا دیا۔پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا لولی پاپ دیا ۔عین وقت پر د م دبا کر بھاگ گئی۔ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی میں دھواں دھار تقریریں ہوئیں۔ کشمیری لیڈرشپ کو خوب بے نقط سنائیں۔ وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے فرمایا: کشمیریوں کے حق میں کسی نے ریلی نکالی تو اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے؟ مزید کہتے

Read more

تین ماہ بہت ہوتے ہیں وزیراعظم صاحب

حکومت کو اپوزیشن، میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا سینگوں پر اٹھاچکاہے۔ تین ماہ کی کارکردگی اور بعدازاں سرکار کی طرف سے کیے جانے والے اعلانات نے عوام کو زیادہ پسند نہیں کیا۔خاص طو ر پر ڈالر کی طوفانی اڑان نے کاروباری طبقات اور شہریوں کے کس بل نکال دیئے۔ مہنگائی کا ایسا طوفان اٹھا کہ حکومتی کارکردگی اس میں دب گئی۔ شہریوں کے لیے حکومت کی کارکردگی کا پیمانہ انہیں ملنے والی بجلی ، پانی کے بل اور روزمرہ کی

Read more

نفرت کی دیواریں گرنی چاہئیں

دوست مسلسل اس کرب میں مبتلا ہیں کہ تحریک انصاف حزب اختلاف میں کرتارپور کی طرح کے اقدامات کو غداری قراردیتی تھی لیکن اب امن کی علمبردار کیوں بن گئی؟ محترمہ شیریں مزاری کی ایک تقریر باربار شیئر کی جاتی ہے جس میں واہگہ کی سرحد سے تجارت بھی بندکرانے کی وہ دہائی دیتی ہیں۔ نون لیگ کے لیڈروں کا دکھ دیدنی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ان کے ہر انی شیٹیو کو شک کی نظر سے ہی نہیں دیکھا گیا

Read more

کرتار پور راہداری- ایک نئے دور کا آغاز

دریائے راوی کے کنارے واقع سکھوں کا مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور اب سکھ یاتریوں کے لیے کھولا جانے والا ہے۔ سات دہائیوں کے بعد پاکستان اور بھارت تین کلومیٹر کا راستہ طے کرنے پرآمادہ ہوئے۔ نفرت، انتقام اور تاریخی زیادتیوں کے احساس نے امن، ترقی اور خوشحالی کی بات کرنے او رمشترکہ ورثے کو بروئے کار لاکر مستقبل میں جھانکے کی صلاح دینے والوں کو احمق اور بسا اوقات غیر محب وطن قراردیاگیا۔ بالاخر دونوں ممالک میں عقل و خرد نے غلبہ پایا اور اس مذہبی اور تاریخی مقام کو یاتریوں کے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

Read more

امریکیوں سے نہ لڑو نہ ڈرو

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے یکے بعد دیگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف ٹیویٹس کے جواب میں دیئے گئے بیانات نے یہ تاثر زائل کردیا کہ کوئی بیرونی قوت سول ملٹری لیڈرشپ میں خلیج پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کرسکتی ہے۔ پاکستان اور امریکہ تعلقات حالیہ برسوں میںکئی ایک نشیب وفرازسے گزرے ہیں لیکن صدر ٹرمپ برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستان کو مسلسل آنکھیںدکھاتے اور لتاڑتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی

Read more

افغانستان کے دریا پاکستان کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں

کابل کے نواح میں بھارت ایک بڑے ڈیم کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کر رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی جانب بہنے والے پانی میں غیر معمولی کمی ہوجائے گی جو نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے سے موجود تنازعات اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گی بلکہ دنیا اس منصوبے کو ایک بڑے اور ابھرتے ہوئے تنازعے کے طورپر دیکھ رہی ہے۔ چند دن قبل معروف جریدے فارن پالیسی نے ایک تفصیلی

Read more

آہ! سردار خالد ابراہیم بھی خالق حقیقی سے جاملے

سردار خالد ابراہیم خان اگرچہ اس جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن وہ ایک بااصول اور کھرے سیاستدان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ سیاست نام ہی نشیب وفراز کا ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے اصولوں پر کھڑے رہے۔ جھکنا اور بکنا ان کی لغت میں تھا ہی نہیں۔اپنی بے لچک طبیعت کی بنا پر سیاست میں بے پناہ نقصان اٹھایا لیکن کبھی کسی تاسف کااظہار نہ کیا۔ مرحوم نے اپنے والد سردار محمد ابراہیم خان جو تحریک

Read more

بھارتی الیکشن اور کشمیر

محض گزشتہ چار ہفتوں کے دوران 12 شہری اور 26 کشمیری مزاحمت کار شہید ہوگئے جن میں ایک پی ایچ ڈی سکالر منان وانی بھی شامل ہیں۔ درجنوں سیاسی کارکنوں کوحوالہ زنداں کیا گیا۔ شہریوں کے مکانات کو بارود سے بھسم کیا گیا۔ اگرچہ کشمیر میں تشدد کوئی نئی بات نہیں لیکن بھارت کے عام الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں کشمیریوں کا عرصہ حیات زیادہ سرعت سے تنگ کیاجارہا ہے۔ بھارت کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کا لب ولہجہ

Read more

بھارتی الیکشن اور کشمیر

محض گزشتہ چار ہفتوں کے دوران 12شہری اور 26 کشمیری مزاحمت کار شہید ہوگئے جن میں ایک پی ایچ ڈی سکالر منان وانی بھی شامل ہیں۔ درجنوں سیاسی کارکنوں کوحوالہ زنداں کیا گیا ۔ شہریوں کے مکانات کو بارود سے بھسم کیا گیا۔اگرچہ کشمیر میں تشدد کوئی نئی بات نہیں لیکن بھارت کے عام الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں کشمیریوں کا عرصہ حیات زیادہ سرعت سے تنگ کیاجارہاہے۔ بھارت کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کا لب ولہجہ تلخ اور

Read more

پاکستان کے عظیم معیشت بننے کی صلاحیت کی رپورٹ

دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑے پاکستان کو سعودی مالی امداد نے نہ صرف بچا لیا بلکہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط سے بھی محفوظ رکھا۔ روایتی دوستی کا حق سعودی عرب نے خوب ادا کیا جس پر اس کی تحسین کی جانی چاہیے لیکن یہ موقع ہے کہ حکومت پاکستان، سیاستدان اور تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے گریبان میں جھانکیں اور سوچیں کہ آخر وہ کیا اسباب ہیں جنہوں نے دنیا کے ایک بڑے طاقت ور ملک اور

Read more

درسی قاعدہ جدید: غیر سیاسی

روزنامہ دھرتی کے ایڈیڑ عابد صدیق صاحب نے محمد کبیر خان کی کتاب ”درسی قاعدہ جدید‘‘ کی تقریب اجرائی میں اس محبت کے ساتھ مدعو کیا کہ اقرار کے سوا چارا نہ تھا۔ کیونکہ روایت کے برعکس یہ ایک زندہ و جاوید کردار کے ساتھ منائی جانے والی شام ہے۔ یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ہمیں نامورشخصیات کے اعزار میں تقریبات منعقد کرنا اور ان کی تحسین کا فن نہیں آتا۔ مرد کوہستانی ادیبوں، شاعروں، سائسندانوں اور

Read more

سرکاری سکول میں وزیرتعلیم کی صاحبزادی

سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار علی شاہ کی صاحبزادی کے حیدرآباد کے ایک سرکاری سکول میں داخلے کی خبر نے ملک کے طول وعرض میں ایک خوشگوار ہلچل مچادی۔ 881,913مربع کلومیٹر اور بائیس کروڑ آبادی پر مشتمل اس ملک کے غالباً وہ دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو سرکاری سکول میں داخل کرایاااور ہم عصروں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ سرکاری سکولوں اور کالجوں کی ساکھ کی بحالی کی طرف اٹھایا جانے والا یہ ٹھوس قدم ہے۔

Read more

آٹھ اکتوبر کو زلزلے کے دن میں نے جو دیکھا

بعض گزرے واقعات کو انسان فراموش کرنا چاہیے بھی تو وہ حافظے کی سکرین سے محونہیں ہوتے۔ آٹھ اکتوبر 2005کا قیامت خیز زلزلہ بھی ایک ایسا ہی واقعے ہے۔ زلزلے والے دن یہ طالب علم اسلام آباد کی جانب محوسفر تھا۔خبر ملی کہ شمالی پاکستان ، مظفرآباد ، باغ اور راولاکوٹ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔یہ شہر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔یکایک راستے بند ہوگئے اور ٹیلی فون لائن کٹ گئی۔ مظفرآباد کے دوستوں سیّد عارف بہار اور

Read more