مالٹے کا جوس اور کچرے کا پہاڑ
یہ کم وبیش بیس سال پرانی بات ہے۔ لاطینی امریکہ کے ملک کوسٹاریکا میں جوس بنانی والی ایک کمپنی ”ڈیل اورو“ ( Del Oro) کو اک مسئلہ درپیش تھا۔ مسئلہ مالٹے (کینو) کا جوس نکالنے کے بعد اس کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کا تھا۔ باقیات یا کچرا جس میں مالٹے کا پلپ، اس کا بیج اور اس کا چھلکا شامل تھا۔ میٹنگز ہوئیں مختلف تجاویز آئیں۔ اک تجویز مہنگا پروسیسنگ پلانٹ لگانے کی بھی تھی۔ اسی دوران پینسلوانیا یونیورسٹی کے دو ماحولیاتی ماہرین ان کے پاس آئے اور اک مختلف تجویز پیش کی۔
Read more
