بشریٰ بی بی طلاق کے بعد مانیکا خاندان کی بہو نہیں رہیں: احمد رضا مانیکا


سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی خاور مانیکا سے طلاق لینے کے بعد بشریٰ بی بی مانیکا خاندان کی بہو نہیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا عمران خان یا کسی اور سے نکاح کرنا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ بشریٰ بی بی وٹو خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں مانیکا خاندان سے جوڑنے کا پروپیگنڈہ نہ کیا جائے۔

سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ ان کے بھائی نے بشریٰ بی بی کو طلاق د ے دی ہے۔ لہٰذا بشریٰ کو ان کے خاندان سے منسوب کرنا درست نہیں۔

Facebook Comments HS